BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 02 December, 2005, 09:04 GMT 14:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پیش امام کو ہلاک کر دیا گیا

بلوچستان میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے
پولیس کے مطابق یہ واقعہ بھی فرقہ وارانہ تشدد کا ہی نتیجہ لگتا ہے
صوبہ بلوچستان کے شہر نصیر آباد کی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی میں نا معلوم افراد نے ایک پیش امام کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

آج صبح علامہ بدرالدین موٹر سائکل پر اپنے بیٹے حسنین کو سکول لے جارہے تھے کہ سکول کے کے قریب نا معلوم افراد نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ فرقہ وارانہ تشدد کا ہی ایک واقعہ ہے تاہم اس بارے میں مذید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس یعقوب بٹ نے کہا ہے ایک حملہ آور سامنے آیا ہے اور پستول سے فائر کیے ہیں۔علامہ بدرالدین مقامی شیعہ مسجد میں پیش امام تھے اورضلعی متولی بتائے گئے ہیں۔

دریں اثنا ایک نا معلوم شخص نے ٹیلیفون پر اپنا نام ضرار بتایا ہے اور کہا ہے کہ وہ کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا ترجمان ہے۔ ضرار نے کہا ہے کہ وہ اپنی تنظیم کی جانب سے اس حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔

نصیر آباد سے مقامی صحافی ہاشم بلوچ نے بتایا ہے کہ نصیر آباد اور قریبی علاقوں میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات پہلے کبھی نہیں ہوئے۔

تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی صدر رحیم جعفری نے کہا ہے کہ دو سال پہلے عاشورہ کے جلوس پر حملے کے بعد سے فرقہ وارانہ تشدد کے کئی واقعات ہو چکے ہیں لیکن انتظامیہ بے بس نظر آتی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بڑے واقعات کے بعد حملہ آوروں نے ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

اسی بارے میں
گلگت میں کرفیو کا دسواں روز
22 October, 2005 | پاکستان
اخوانزادہ قتل کیس کا فیصلہ
10 December, 2004 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد