کوئٹہ: فرقہ وارانہ تشدد ایک ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایاز علی بنگش نامی شخص کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ پولیس نے اسی روڈ پر واپڈا گرڈ سٹیشن کے قریب ایک دستی بم نا کارہ بنا دیا ہے۔ سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کوئٹہ رینج پرویز ظہور نے کہا ہے کہ یہ فرقہ وارانہ تشدد کا واقعہ ہے اور پولیس اس بارے میں مزید چھان بین کر رہی ہے۔ ایاز علی ایگریکلچر کے محکمے میں انسپکٹر کے فرائض سر انجام دیتے تھے۔ وہ منگل کی صبح سریاب روڈ پر اپنی رہائش گاہ سے نکلے ہی تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ایک ہی گولی چلائی گئی ہے جو بنگش کی پیٹھ پر لگی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پرویز ظہور نے بتایا ہے کہ متوفی کی لاش بنگش امام بارگاہ میں پہنچا دی گئی ہے اور تدفین شام کے وقت ہو گی۔ کوئٹہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے آج صبح سریاب روڈ پر ہی واپڈا گرڈ سٹیشن کے دروازے کے قریب موجود دستی بم ناکارہ بنادیا ہے۔ کچھ روز قبل اسی جگہ پر ایک دستی بم پھٹ گیا تھا جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||