BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی میں ایک سنی رہنما قتل

پولیس
کشیدگی کے پیش نظر علاقے میں پولیس اور رینجرز کوتعینات کردیا گیا ہے
کراچی میں مذہبی سیاسی جماعت سنی تحریک کے مقامی رہنما محمد علی قادری کو قتل کردیا گیا ہے۔

پیر کو سنی تحریک کے رہنما محمدعلی بادامی گراؤنڈ کے علاقے میں مسجد سے مغرب کی نماز پڑھ کر باہر آرہے تھے کے نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی جس میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

سنی تحریک کے ترجمان شہزاد منیر کے مطابق محمد علی قادری ان کی جماعت کے لیاری سیکٹر کے جوائنٹ یونٹ انچارج تھے۔

گزشتہ رات بھی ان کے گھر پر فائرنگ کی گئی تھی جبکہ دو سال قبل ان کے بھائی کو بھی قتل کیا گیا تھا جن کا تعلق بھی سنی تحریک سے ہی تھا۔

محمد قادری کو چھ گولیاں لگی ہیں۔ جن میں سے چار سر میں، ایک گردن اور ایک پیٹ میں لگی ہے۔

شہزاد منیر کا کہنا تھا کہ ’اس واقعے میں بھی وہ ہی لوگ ملوث ہیں جو ایک عرصے سے سنی تحریک کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ محمد علی قادری روزے سے تھے اور افطار کے بعد وہ نماز پڑھنے گئے تو شہید کردیئے گئے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد