کراچی، قاتلانہ حملے میں دو ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں گارڈن کے علاقے میں پیر کی شب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ گارڈن پولیس تھانہ کی حدود میں محفوظ شیر مال کی گلی میں واقع کباڑیئے کی دکان غوثیہ ٹریڈرز پر بیٹھے ہوئے چالیس سالہ راشد قاضی اور پینتالیس سالہ یونس مسیح پر دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی ۔ ان میں سے ایک نے ہیلمٹ جبکہ دوسرے نے پولیس کےمطابق اپنے آپ کو برقع میں چھپایا ہوا تھا۔ فائرنگ کے نتیجہ میں یونس مسیح موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ شدید زخمی راشد قاضی کو سول ہسپتال لے جایا گیاجہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ ٹاؤن پولیس آفیسر کے مطابق راشد قاضی متحدہ قومی موومنٹ یونٹ اکتیس کا کارکن اور رنچھوڑ لائن میں یثرب پلازہ میں رہائش پذیر جبکہ یونس مسیح جوبلی سنیما کے قریب رہتا تھا دونوں نے تین تین بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||