’ملا عمر پاکستان میں ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
طالبان کے گرفتار ہونےوالے ترجمان ڈاکٹر حنیف نے افغان حکام کو بتایا ہے کہ طالبان رہنما ملا عمر آئی ایس آئی کی حفاظت میں پاکستانی شہر کوئٹہ میں ہیں۔ افغانستان کی خفیہ ایجنسی نے بدھ کے روز ڈاکٹر حنیف کے اعترافی بیان کی ویڈیو تقسیم کی ہے جس میں ایک کم روشنی والے کمرے میں بیٹھے ایک شخص کو یہ کہتے سنا گیا ہے کہ ملا عمر پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس کی سربراہی میں پاکستان شہر کوئٹہ میں ہیں۔ ڈاکٹر حنیف کو منگل کے روز افغانستان میں گرفتار کیا تھا۔ ڈاکٹر حنیف نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ ملا عمر کو کوئٹہ میں محفوظ مقام پر رکھا گیا اور اور وہ آئی ایس آئی کی حفاظت میں ہیں۔ پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان نےاس الزام کی تردید کی ہے کہ ملا عمر پاکستان شہر کوئٹہ میں موجود ہیں۔۔ بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے میجر جنرل شوکت سلطان نے کہا کہ ایسی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔ ملا عمر کو 2001 میں طالبان کی حکومت ختم کے بعد کبھی نہیں دیکھا گیا ہے۔
ڈاکٹر حنیف کا بیان ایک ویڈیو پر ریکارڈ کیا گیا اور نامہ نگاروں نے تصدیق کی گی یہ اس ویڈیو میں بولنے والے شخص کی آواز محمد حنیف ہی ہے۔ نامہ نگاروں نے محمد حنیف کی آواز کی تصدیق کی ہے لیکن یہ بیان کن حالات میں لیا گیا ہے اس کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں۔ ڈاکٹر حنیف نے کہا کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ریٹائرڈ) گل حمید طالبان کی حمایت کرتے ہیں۔ | اسی بارے میں ’پاکستان اپنے قبائلی علاقوں پر کنٹرول بڑھائے‘13 January, 2007 | آس پاس طالبان کے ترجمان گرفتار16 January, 2007 | پاکستان طالبان سے لڑائی مشکل ہے: برطانیہ19 September, 2006 | آس پاس پاکستان کا ’طالبان جوا‘16 May, 2006 | پاکستان تشدد میں اضافہ ہوگا:ملا عمر 23 October, 2006 | آس پاس طالبان نے نیا ترجمان مقرر کردیا17 January, 2007 | پاکستان پاکستان سانپ پال رہا ہے: کرزئی26 September, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||