BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 13 January, 2007, 00:52 GMT 05:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پاکستان اپنے قبائلی علاقوں پر کنٹرول بڑھائے‘
کانڈولیزا رائس
پاکستان کو مزید کوشش کرنے کی ضرورت ہے: کانڈولیزا رائس
امریکی وزیر خارجہ کانڈولیزا رائس نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کے قبائلی علاقے القاعدہ اور طالبان کی پناہ گاہ نہ بن پائیں۔

مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانہ ہونے سے پہلے امریکی وزیر خارجہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ کا اچھا اتحادی رہا ہے لیکن یہ سب جانتے ہیں کہ جب سے پاکستان بنا ہے قبائلی علاقوں میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں رہی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ فاٹا القاعدہ اور طالبان کے لیے پناہ گاہ نہ بننے پائیں۔’اس مسئلے پر کچھ پیش رفت بھی ہوئی ہے لیکن امریکہ اس پر مزید پیش رفت کا خواہاں ہے۔‘

امریکی انٹیلیجنس ڈائریکٹر نے سینٹ کمیٹی کے سامنے بیان میں کہا تھا کہ القاعدہ کی قیادت پاکستان میں اپنے محفوظ مقامات سے دوبارہ منظم ہو رہی ہے۔ پاکستان نے امریکی اہلکار کے بیان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان نے جتنا کردار ادا کیا کہ کسی اور ملک نہیں کیا۔

امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس سنیچر سے مشرقِ وسطی کا دورہ شروع کر رہی ہیں۔ اپنے اس دورے میں وہ مصر ، اردن اور کئی دوسرے عرب ممالک کے رہنماؤں سے مل کر انہیں یہ قائل کرنے کی کوشش کریں گی کہ عراق میں ایران کا اثرو رسوخ روکنے کے لیے عراق کی مدد کرنا بہت ضروری ہے ۔

امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے کہا کہ کہ عراق کی مدد عرب ممالک کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا عراق جو مستحکم ہو ، جہاں صدام حسین نہ ہو، جہاں شیع اکثریت کی حکومت سنیوں کے ساتھ منصفانہ طریقے سے پیش آ رہے ہوں۔ اور ایسا عراق جو خطے میں ایران کے اثر پھیلانے کی بجانے اسے کے راستے میں ایک رکاوٹ ہو وہ سب عرب ملکوں کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عراق میں سیاسی عمل میں سنیوں سمیت تمام عراقیوں کو شامل کرنے کی کوششوں میں عرب ممالک پہلے بھی شریک رہے ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ عراق کے پڑوسی ممالک عراقی حکومت کی مدد کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔

اسی بارے میں
افغانستان سے لاشوں کی آمد
12 January, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد