BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 13 January, 2007, 14:14 GMT 19:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پرنب کی وزیراعظم ،صدر سےملاقات

پرنب مکھرجی نےشوکت عزیز کو سارک کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ بھی پہنچایا۔
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بھارتی وزیرخارجہ پرنب مکھرجی کے مطابق ان کا ملک پاکستان سے بہتر تعلقات چاہتا ہے ۔

وزیرِخارجہ بننے کے بعد یہ پرنب مکھرجی کا پہلا دورۂ پاکستان ہے۔

پاکستان پہنچنے پر بھارتی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان جامع مذاکرات کے تین ادوار میں قابلِ ذکر ترقی ہوئی ہے۔ وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کے بعد بھارتی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ اچھے دوستانہ تعلقات رکھنا چاہتا ہے اور اس کے لیے وہ تمام اہم معاملات حل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی وزیراعظم کے اس خیال سے متفق ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان امن عمل کو دہشتگردی کے واقعات کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دینا چاہیے۔

پرنب مکھرجی نے وزیراعظم شوکت عزیز کو اپریل میں دلی میں ہونے والی چودھویں سارک کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ بھی پہنچایا۔ وہ اس دورے کے دوران اپنے پاکستانی ہم منصب خورشید محمود قصوری سے بھی ملاقات کر یں گے۔

پرنب مکھرجی نے دورۂ پاکستان کے آغاز پر پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں جنرل مشرف کا کہنا تھا کہ کشمیر، سیاچن اور سرکریک جیسے معاملات کے حل ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون کے مواقع پیدا ہوں گے۔

پرنب مکھرجی اور خورشید قصوری کے درمیان بھی ملاقات ہوئی ہے

یاد رہے کہ گزشتہ برس صدر مشرف نے ایک ہندوستانی نجی ٹیلی ویژن سے انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کشمیر پر اپنا دعوٰی اس وقت چھوڑ سکتا ہے جب ہندوستان کشمیر سے اپنی فوج کو واپس بلا لے اور علاقےکو خود مختار ریاست قبول کر لے۔ اس پر ہندوستان کے وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا تھا کہ ہندوستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کسی بھی تجویز کا خیرمقدم کرتا ہے۔

امید کی جارہی ہے کہ جنوبی ایشیا کے دونوں حریف ممالک اس ملاقات سے مسئلہ کشمیر کے حل کے ساتھ ساتھ دیگر دوسرے تمام مسائل کے حل کے لئے کچھ متبادل تلاش کر سکتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد