BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 26 December, 2006, 15:11 GMT 20:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’کشمیر پالیسی میں تبدیلی نہیں‘

فائل فوٹو
پاکستن اور بھارت کے خارجہ سیکریٹریوں کی پچھلے ماہ دلی میں ملاقات ہوئی تھی (فائل فوٹو)
پاکستان کے خارجہ سیکریٹری ریاض محمد خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ ڈھائی برس میں جتنی توجہ اور دیرپا بات چیت ہوئی ہے اتنی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ صدر جنرل پرویزمشرف کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر بحث ہورہی ہے اور اس سے کافی امیدیں پیدا ہوئی ہیں۔

کشمیر کے متعلق حالیہ حکومتی بیانات سے پالیسی تبدیل کرنے کے تاثر کے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جو یہ کہتا ہے کہ پاکستان کی کشمیر پالیسی میں تبدیلی ہوئی ہے تو وہ غلط ہے۔

 ریاض محمد خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ ڈھائی برس میں جتنی توجہ اور دیرپا بات چیت ہوئی ہے اتنی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

ان کے مطابق پاکستان آج بھی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کے خقِ خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے۔

لیکن انہوں نے کہا کہ اگر مسئلہ کشمیر کا حل ایسا ہو جو کشمیری قیادت کو قبول ہو تو اس بارے میں پاکستان لچک کا مظاہرہ کرنے کو تیار ہے اور اگر بھارت بھی ایسا کرے تو کوئی حل نکالا جاسکتا۔

ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان اور ایران کے دو طرفہ تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

خارجہ سیکریٹری نے کہا کہ پاکستان پر امن مقاصد کے لیے جوہری پروگرام کے حصول کے ایران کے حق کو تسلیم کرتا ہے۔

ایران سے بھارت تک گیس پائپ لائن کے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ خالصتاً تجارتی منصوبہ ہے اور پاکستان کی ضروریات کے پیش نظر یہ ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فریقین اب قیمت کے تعین کے لیے مشیر مقرر کر رہے ہیں اور جب وہ اپنی تجاویز پیش کریں گے تو ایک بار پھر بات چیت شروع ہوگی اور معاملات آگے بڑھائے جائیں گے۔

اسی بارے میں
’کشمیر پر قراردادیں بےکار‘
19 December, 2006 | پاکستان
سرکریک پر پاک بھارت مذاکرات
22 December, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد