BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 11 January, 2007, 13:12 GMT 18:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جماعت: باجوڑ انتخاب میں دھندلی

باجوڑ
باجوڑ میں ہزاروں لوگوں نے ان انتخابات کے خلاف احتجاج کیا
جماعت اسلامی نے قبائلی علاقے باجوڑ میں بدھ کو منعقد ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں ’فرشتوں‘ کے ووٹ پول کرنے کا الزام لگایا ہے۔

جماعت اسلامی کے صوبائی امیر اور سابق سینیئر صوبائی وزیر سراج الحق نے جمعرات کو پشاور میں ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ پولیٹکل ایجنٹ کے دفتر میں ووٹ پر مہریں لگا کر انہیں بکسوں میں بھرا گیا ہے۔ ’ہمارے سامنے ماضی میں ریفرنڈم جیسی کئی مثالیں موجود ہیں‘۔

تاہم اس سوال کے جواب میں کہ اگر حکومت کو ایسا کرنا ہی تھا تو عوامی نیشنل پارٹی کی جگہ حکمران مسلم لیگ (ق) کے امیدوار کے لیے ووٹ کیوں نہیں ڈالے گئے؟ تو اس کے جواب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ سوچ سمجھ کر ’کریڈ یبلٹی‘ کی خاطر کیا گیا۔

اس موقع پر مستعفی ہونے والے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ ہارون رشید بھی موجود تھے۔ ان کا استفسار تھا کہ جب ہزاروں لوگ پولنگ کے روز سڑکوں پر سیاہ پرچم اٹھائے احتجاج کرتے رہے تو ووٹ کس نے پول کیے۔

جماعت اسلامی نے باجوڑ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے چوالیس کے ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کیا تھا۔ تاہم عوامی نیشنل پارٹی کے شہاب الدین خان اٹھارہ ہزار ووٹ کے لے کر کامیاب قرار پائے تھے۔

 جماعت اسلامی نے سنیچر کو ڈمہ ڈولہ کے علاقے پر امریکی حملے کا ایک برس مکمل ہونے پر ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے

سراج الحق کا مزید کہنا تھا: ’ضمنی انتخاب میں نہ کسی امیدوار نے انتخابی مہم چلائی اور نہ کوئی جلسہ جلوس کیا۔ ایسے میں اتنی تعداد میں ووٹ پول ہونا ناقابل فہم ہے‘۔

انہوں نے اعلان کیا کہ باجوڑ حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے خون کا حساب لینے تک ان کی تحریک جاری رہے گی۔

جمعیت علماء اسلام کی جانب سے ان کی ضمنی انتخاب میں مخالفت کے بارے میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ وہ ایک شخص کا انفرادی فیصلہ تھا کسی جماعت کا نہیں۔

جماعت اسلامی نے سنیچر کو ڈمہ ڈولہ کے علاقے پر امریکی حملے کا ایک برس مکمل ہونے پر ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان بھی کیا۔

اسی بارے میں
باجوڑ میں ضمنی انتخاب مکمل
10 January, 2007 | پاکستان
’ہمارے کارکن غائب ہیں‘
05 December, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد