مستعفی ایم این اے ہارون الرشید رہا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے ایف آر کوہاٹ کی انتظامیہ نے جمعرات کو باجوڑ سے مستعفی ہونے والے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ ہارون رشید کو رہا کر دیا۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان کے مطابق ان کی رہائی ملک عالم زرغونخیل اور ملک سید اصغر بوستی خیل کے سربراہی میں ہونے والے ایک قبائلی جرگے کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے کی گئی ہے۔ سابق ایم این اے کو گزشتہ جمعہ علاقے میں جماعت اسلامی کے باجوڑ سے متعلق ایک جلسہ عام میں شرکت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ قبائلی علاقوں میں حکام کے مطابق سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ہے۔ یہ رہائی بیان کے مطابق جرگے کی اس یقین دہانی کے بعد عمل میں آئی جس میں حکومت سے وعدہ کیا گیا ہے کہ ہارون رشید ایف آر کوہاٹ کے علاقے میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے۔ ان کے ساتھ گرفتار ہونے والے ان کے ڈرائیور اور ایک اور ساتھی کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی نے اخباری کانفرنسوں اور جلسوں کے ذریعے ان کی گرفتاری کی مذمت کی تھی اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ | اسی بارے میں باجوڑ: حکومت، اپوزیشن اختلافات14 November, 2006 | پاکستان باجوڑ: مستعفی ایم این اے گرفتار25 November, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||