آئی بی ڈائریکٹر، سرحدکےنئےآئی جی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد پولیس کے نئے سربراہ محمد شریف ورک نے سوموار کو سینٹرل پولیس آفس میں ایک تقریب میں اپنے نئے عُہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ یہ عہدہ سنبھالنے سے قبل شریف ورک اسلام آباد میں انٹیلیجنس بیورو میں جائنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ وفاقی حکومت نے انہیں ایک ایسے وقت صوبہ سرحد میں نئی ذمہ داری سونپی ہیں جب صوبے اور انٹیلیجنس بیورو کے درمیان مبینہ طور پر وزیراعلٰی ہاؤس کے باہر بم رکھنے کے واقعہ پر شدید تناؤ پایا جاتا ہے۔ شریف ورک کے لیے صوبہ سرحد کوئی نئی جگہ نہیں۔ اس سے قبل وہ اس صوبے میں انیس سو چھہتر سے چھیانوے تک مختلف عہدوں پر سرکاری فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ صوبہ سرحد میں ان کا آخری عہدہ ڈی آئی جی ملاکنڈ تھا۔ ادھر پولیس حکام نے پشاور میں پولیس پبلک سکول اینڈ کالج کا نام تبدیل کر کےگزشتہ دنوں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس بنوں عابد علی کے نام پر رکھ دیا ہے۔ پولیس پبلک سکول کو نیا نام دینے کی تقریب سکول میں ہوئی جس میں مرحوم ڈی آئی جی عابد علی کے بچوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقعہ پر تبدیل ہونے والے انسپکٹر جنرل پولیس رفعت پاشا نے اپنی تقریر میں مرحوم کی خدمات کو سراہا۔ | اسی بارے میں سرحد حکومت کے آئی بی پر الزامات06 December, 2006 | پاکستان آئی بی کے خلاف ایف آئی آر درج05 December, 2006 | پاکستان وزیر اعلیٰ سرحد کا آئی بی پر الزام05 December, 2006 | پاکستان بنوں خود کش حملہ: پولیس اہلکار ہلاک03 December, 2006 | پاکستان ڈي آئی جی قتل کا کوئی سراغ نہیں 20 December, 2006 | پاکستان ڈی آئی جی بنوں سپردِ خاک 19 December, 2006 | پاکستان ڈی آئی جی بنوں ہلاک18 December, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||