BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 05 December, 2006, 18:30 GMT 23:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آئی بی کے خلاف ایف آئی آر درج

اکرم درانی نے پریس کانفرنس میں یہ انکشاف کیا تھا
سرحد حکومت نے وزیراعلیٰ سیکرٹیریٹ کی بیرونی دیوار کے ساتھ دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزامات میں انٹیلجنس بیورو کے ایک اعلی افسر سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

منگل کی شام پشاور میں صوبائی وزیراطلاعات آصف اقبال داؤدزئی کی جانب سے ذرائع ابلاغ کوجاری کیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سرحد اکرم خان درانی کی ہدایت پر دھماکہ خیز مواد رکھنے والے آئی بی کے مبینہ اہلکار طفیل اور جائنٹ ڈائریکٹر آئی بی ظفر اللہ خان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور ملزم کو دھماکہ خیز مواد سمیت تھانہ شرقی سے لے جانے اور بعد ازاں ملزم کو پولیس کے حوالے نہ کرنے کے ضمن میں دو ایف آئی آر تھانہ شرقی میں درج کر لی گئی ہیں۔

بیان میں اس امر پرافسوس کااظہار کیاگیا ہے کہ صوبہ سرحد کے خلاف وفاقی سطح پر سازشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کا واحد مقصد صوبے کے امن وامان کی صورت حال خراب کرنا تھا۔

واضع رہے کہ منگل کو وزیراعلیٰ سرحد اکرم درانی نے اسلام آباد میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ انٹیلی جنس بیورو کا ایک اہلکار پشاور میں چیف منسٹر کے دفتر کی کار پارکنگ میں دھماکہ خیز مواد رکھتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔

پاکستان میں کسی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکار کو بم رکھنے کے جرم میں پکڑنے اور ڈرامائی انداز میں چھڑانے کا یہ اپنی طرز کا پہلا واقعہ ہے۔

اسی بارے میں
’ایجنسیوں نےقتل کیا‘
05 December, 2006 | پاکستان
’ہمارے کارکن غائب ہیں‘
05 December, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد