میزائیل حتف IV کا کامیاب تجربہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے بدھ کی صبح درمیانے فاصلے تک مار کرنےوالے بیلسٹک میزائل حتف IV ( شاہین I) کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ تجربہ پاک فوج کی سٹریٹجک کمانڈ فورس کی مشقوں کے دوران کیا گیا۔ بیان کے مطابق یہ میزائل سات سو کلومیٹر کے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کاحامل ہے۔ یاد رہے کہ شاہین۔ون بیلسٹک میزائل سسٹم چند برس قبل پاک آرمی سٹرٹیجک فورس کمانڈ کے حوالے کیا گیا تھا۔ تجربے کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل احسان الحق کے علاوہ سینئر فوجی حکام اور سٹریٹجک تنظیموں کے سائنسدان اور انجینئر بھی موجود تھے۔
جنرل احسان الحق نے میزائل کے کامیاب تجربے اور مشقوں کے دوران اعلٰی کارکردگی کے مظاہرے پر سٹریٹجک کمانڈ فورس کے افسران اور جوانوں کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی دفاعی اور ایٹمی صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے اور گزشتہ سات برس کے دوران ان صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے اسی ماہ کی سولہ تاریخ کو بھی جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل حتف فائیو کا تجربہ کیا تھا جس کے جواب میں انڈیا نے پہلے تو انیس نومبر کو درمیانے فاصلے کے زمین سے فضا میں مار کرنے والا ترشول میزائل کامیابی سے داغا تھا اور پھر ستائیس نومبر کو پہلی مرتبہ فضا میں دو میزائلوں کے ٹکراؤں کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ | اسی بارے میں میزائیل حتف 5 کا کامیاب تجربہ16 November, 2006 | پاکستان مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق15 November, 2006 | انڈیا ممبئی بم دھماکے: پاکستانی یقین دہانی 02 October, 2006 | پاکستان ’دھماکےآئی ایس آئی نےنہیں کرائے‘01 October, 2006 | پاکستان پاکستان: کامیاب میزائیل تجربہ29 April, 2006 | پاکستان پاکستان: کروز میزائل کا تجربہ21 March, 2006 | پاکستان ’میزائلوں کے نام نہیں بدلیں گے ‘23 February, 2006 | پاکستان جوہری امور پر پاک بھارت اعتماد سازی06 August, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||