سویلین سے لڑائی، میجر زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جامشورو کے قریب کیڈٹ کالج کے اہلکاروں اور عام لوگوں کے درمیان تصادم میں فوجی کموڈور اور میجر سمیت سات افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں پانچ فوجی ہیں۔ جامشورو پولیس کا کہنا ہے کہ صفر خاصخیلی گاؤں کے باہر خالی زمین موجود ہے جس پر گاؤں والوں اور کالج انتظامیہ کا دیرینہ تنازعہ چل رہا تھا۔ جمعرات کی شام بھی اس پر دونوں فریقین میں تصادم ہوا ہے۔ کیڈٹ کالج پٹارو کے ترجمان لیاقت رضوی نے بتایا کہ جمعرات کی شام کالج کے باہر زمین پر معمول کا تعمیراتی کام جاری تھا کہ صفر گوٹھ سے مسلح افراد نے حملہ کردیا جس میں کالج کے پرنسپل کمانڈر عابد سلیم، میجر رانا ضیا، محمد ریاض ، محمد مشتاق، عبداللہ ، محمد حسن اور شیر عباس زخمی ہوگئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق زخمیوں میں سے محمد عباس اور شیر عباس سویلین ملازم ہیں۔ صفر گاؤں کی معزز شخصیت محمد اسلم خاصخیلی نے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پرنسپل عابد سلیم نے پہلے ان کے گھر پر آکر فائرنگ کی، اس کے بعد وہ کیڈٹ لیکر آئے جنہیں وہ گاؤں کے بیچ سے چکر لگاوا کرگئے۔ اس کے بعد انہوں نے گاؤں گرانے کی کوشش کی جس پر جھگڑا ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس کوئی اسلحہ نہیں ہے، نہ ہی ان کے لوگوں نے گولی چلائی ہے۔ ’فوجی اپنی گولیوں سے خود زخمی ہوئے ہیں جبکہ گاؤں کے تین لوگوں کریم بخش، عباس علی اور بشیر کو بھی چوٹیں آئی ہیں۔‘ اسلم خاصخیلی کے مطابق یہ قدیمی گاؤں ہے اور عدالت نے ان کے حق میں منع نامہ بھی جاری کیا تھا مگر پھر بھی فوجی زور زبردستی کرتے رہے ہیں۔ کالج کے ترجمان نے اس موقف کو رد کرتے ہوئے کہا کہ جس زمین پر کام جاری ہے وہ کالج کی ملکیت ہے، جو سندھ حکومت نے انہیں دی تھی۔ جام شورو پولیس نے اللہ بخش اور کریم بخش سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ گاؤں والوں اور کالج انتظامیہ میں زمین کے حق ملکیت پر طویل عرصے سے تنازعہ چل رہا ہے۔ | اسی بارے میں فوج سے چراگاہیں واپس لینے کا فیصلہ02 June, 2004 | پاکستان زمیندار فوج13 July, 2004 | پاکستان اسلام آباد: فوج کے لیئے مزید زمین14 April, 2006 | پاکستان ’چھ سو سویلین عہدوں پر فوجی‘01 May, 2006 | پاکستان سندھ میں رینجرز کے لیے زمین13 October, 2006 | پاکستان پاک فوج کے تربیتی مرکز پر حملہ: 35 فوجی ہلاک 08 November, 2006 | پاکستان کوئٹہ دھماکےمیں2 پولیس اہلکار ہلاک02 November, 2006 | پاکستان پاکستانی فضائیہ میں خواتین دستہ10 May, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||