BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 July, 2004, 05:51 GMT 10:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زمیندار فوج

پاکستانی فوجی
زمینوں پر نظر؟
وفاقی وزارت دفاع کے مطابق ملک میں تینتالیس فوجی چھاؤنیاں ہیں جن کے زیر قبضہ تقریباً چار سو نوے مربع میل اراضی ہے۔ وزارت دفاع نے ملک کی چھاؤنیوں کے بارے میں یہ معلومات سنیٹ کو مہیا کی ہیں۔

یہ تفصیلات حکمران جماعت کے سنیٹر انور بھنڈر کے مطالبے پر ایوان بالا کو فراہم کی گئیں۔

اس میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے تینتالیس کینٹونمینٹ (چھاؤنیوں) کے قبضہ میں اس وقت چار سو اناسی سے زیادہ مربع میل زمین ہے جس میں تعمیرات کے ساتھ ساتھ کھلا علاقہ اور زیراستعمال زمین بھی شامل ہے۔

اس معلومات کے مطابق ان تینتالیس چھاؤنیوں کی کُل اراضی لاہور کے میونسپل اراضی سے تقریباً ڈیڑھ گناہ زیادہ ہے (لاہور میونسپلپیٹی کے پاس ایک سو اکاسی مربع میل زمین ہے)۔

سب سے زیادہ زمین سرگودھا چھاؤنی کے پاس ہے جو کہ تقریباً ستاون مربع میل ہے۔

سنیٹ کو فراہم کی گئی تفصیل کے مطابق نوشہرہ چھاؤنی کے زیر قبضہ تقریباً ساڑھے چار مربع میل ، پشاور کے پانچ سے زیادہ مربع میل، کوہاٹ کے پاس تقریباً پونے چار مربع میل، مردان کے تقریباً سوا دو سے زیادہ مربع میل، چراٹ کے تقریباً تین مربع میل، ڈیرہ اسماعیل خان کے تقریباً تین مربع میل، بنوں کے تقریباً ڈھائی مربع میل، رسالپور کے ساڑھے چھ مربع میل سے زیادہ ہیں۔

راولپنڈی چھاؤنی کے پاس تقریباً تیس مربع میل، واہ کے تقریباً ساڑھے بیس مربع میل، اٹک کے ڈیڑھ مربع میل، ایبٹ آباد کے تقریباً گیارہ مربع میل، مری کے تقریباً سو تین مربع میل، ٹیکسلا کے تقریباً چھ مربع میل، سنحوال کے ساڑھے دس مربع میل ، حویلیاں کے پونے گیارہ مربع میل، کامرہ کے ساڑھے دس مربع میل، لاہور کے تقریباً انیس مربع میل، والٹن کے تقریباً پونے سولہ مربع میل، ملتان کے تقریباً چھتیس مربع میل، اوکاڑہ کے تقریباً انیس مربع میل، شور کوٹ کے ساڑھے سولہ مربع میل ، بہاولپور کے تقریبا انتیس مربع میل، سیالکوٹ کے تقریبا ساڑھے دس مربع میل، گوجرانوالہ کے تقریبا تینتیس مربع میل، کھاریاں کے پونے سات مربع میل، منگلا کے پونے پانچ مربع میل، جہلم کے پونے چھ مربع میل ہیں۔

اس کے علاوہ کراچی کے تقریباً ساڑھے چار مربع میل ، کورنگی کریک کے چھ مربع میل، ملیر کے سولہ مربع میل، فیصل آباد کے تقریباً پونے نو مربع میل، منوڑہ کے آدھا مربع میل، کراچی کے علاقے کلفٹن کے تقریباً بیس مربع میل، پنوں عاقل کے ساڑھے سترہ مربع میل ، حیدر آباد کے ساڑھے چار مربع میل، کوئٹہ کے پونے انیس مربع میل، ژوب کے سوا دو مربع میل اور لورالائی چھاؤنی کے زیر قبضہ پونے دو مربع میل زمین ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد