BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 01 November, 2006, 14:24 GMT 19:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’جماعت اسلامی کا ہاتھ ہے‘
فوجی بمباری کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں حملے کی شدید مذمت کی گئی
پاکستان کے فوجی حکام نے دعوی کیا ہے کہ خار میں جس مدرسے کو تباہ کیا گیا ہے اس مدرسے کے القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری، افغان رہنما گلبدین حکمت یار اور جماعت اسلامی سے گہرے رابطے تھے۔

باجوڑ میں مدرسے پر بمباری کے تیسرے روز فوجی اور حکومتی حکام کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں کو ایک پریس بریفنگ دی گئی۔

اس پریس بریفنگ میں حکومت اور فوجی حکام نے دعویٰ کیا کہ’ہمارے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ جماعت اسلامی کا اس میں بڑا ہاتھ ہے‘۔

پریس بریفنگ میں موجود ڈان کے صحافی احتشام الحق نے بی بی سی کو بتایا کہ اس بات پر زور دیا گیا کہ باجوڑ ایجنسی اور گلبدین حکمت یار کے درمیان بہت قریبی رابطے ہیں اور مدرسے میں القاعدہ کے رکن آتے جاتے رہے ہیں جس میں ایمن الظواہری بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے لوگ بھی آتے جاتے تھے۔

حکام نے سلائیڈز کی مدد سے صحافیوں کو کیمرہ کی مدد سے لی گئی تصاویر دکھائیں۔ تین چار تصاویر ہی تھیں جو تواتر کے ساتھ دکھائی گئیں۔ ان تصاویر میں دکھایاگیا ہے کہ ایک مدرسہ ہے جس میں بظاہر لگتا ہے کہ پچاس ساٹھ لوگ ہیں ان افراد کی کل تعداد کے بارے میں بتانا بہت مشکل ہے کیونکہ تصاویر بہت دھندلی تھیں۔ تصاویر میں ان افراد کو ٹریننگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے تاہم دورانِ ٹریننگ ان کے پاس کوئی اسلحہ وغیرہ نہیں تھا۔ حکام نے بتایا کہ ان افراد کی تربیت کا سلسلہ صبح کے چار بجے شروع ہوتا تھا۔

احتشام الحق کا کہنا تھا کہ حکام سے اس موقع پر بار بار یہی سوال کیا گیا کہ ان کے خلاف حکومت کے پاس کیا ثبوت تھے جن کے مطابق یہ لوگ دہشت گرد ہیں یا یہ ٹریننگ کیمپ ہے اور یہ افراد باہر کسی کارروائی کے لیئے جا رہے تھے مگر حکام کی جانب سے ان سوالوں کے تسلی بخش جوابات نہیں ملے۔

ہم اس مدرسے کو جولائی سے مانیٹر کر رہے تھے اور ہمیں یہ خطرہ پیدا ہو گیا تھا کہ یہ افراد کچھ دنوں کے اندر کسی کارروائی کے لیئے باہر نکلیں گے۔ اسی وجہ سے فوری طور پر ہم نے یہ کام کیا۔ ہم نے جو کارروائی بھی کی اس کے بارے میں ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں
حکام

صحافی نے بتایا کہ اس سوال پر کہ کیا جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو عدالت کے کٹہرے میں لے کر جایا جائے گا تو ایک سول افسر نے کہا کہ اس بارے میں ٹھوس ثبوت کی ضرورت ہے جو اگر اکھٹے ہو جائیں گے تو حکومت اس بارے میں بھی سوچ سکتی ہے کہ اگر جماعت اسلامی اس میں ملوث ہےتو اس پر مقدمہ چلایا جائے۔

اس سوال پر کہ ہلاک ہونے والے افراد کو زمینی کارروائی کرکے پہلے گرفتار کیوں نہیں کیا گیا تو حکام کا کہنا تھا کہ اس علاقے کے زمینی حقائق اس طرح کے ہیں کہ وہاں فوج کو لے کر جانا بہت ہی مشکل ہے اور اگر فوجی کارروائی کی بھی جاتی تو اس کی کامیابی کے امکانات مشکوک تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ’ ہم اس مدرسے کو جولائی سے مانیٹر کر رہے تھے اور ہمیں یہ خطرہ پیدا ہو گیا تھا کہ یہ افراد کچھ دنوں کے اندر کسی کارروائی کے لیئے باہر نکلیں گے۔ اسی وجہ سے فوری طور پر ہم نے یہ کام کیا۔ ہم نے جو کارروائی بھی کی اس کے بارے میں ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں‘۔

تاہم حکام نے اس بات کو بھی تسلیم کیا کہ بمباری کے جواب میں خطرناک جوابی کارروائی ہو سکتی ہے۔ القاعدہ کے لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں اس لیئے پاکستان میں سکیورٹی اور سخت کی جارہی ہے۔

اسی بارے میں
بمباری: حکومت مخالف مظاہرے
31 October, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد