BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 24 October, 2006, 01:36 GMT 06:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان: ایک نہیں تین عیدیں

رویت کا مسئلہ
پاکستان میں رمضان اور عیدین کا چاند نظر آنے پر اختلاف ہوتا ہے۔
پاکستان کے اکثر علاقوں میں عیدالفطر بدھ کو ہو گی جب کے بعض علاقوں میں منگل اور کچھ میں پیر ہی کو منائی گئی ہے۔


شوال کاچاند نظرنہ آنے کے بارے میں پیر کی شام کو پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اس اعلان کے برعکس بلوچستان کے مختلف علاقوں میں علماء نے منگل کوعید منانے کا اعلان کیاہے۔

افغان سرحد سے ملحقہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں پیر کی شام کوجمعیت علماء اسلام کے مرکزی کمیٹی کے رکن مولانا عبدالغنی کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا جس میں 40 سے زیادہ علماء نے شرکت کی۔اجلاس نے متفقہ طور پرفیصلہ کیا کہ منگل کوعید ہوگی۔

کمیٹی کے مطابق چمن میں رمضان کا چاند ایک دن قبل نظرآیا تھا جس کے نتیجے میں چمن اور قلعہ عبداللہ کے لوگوں نے پیر کو 30 روزے مکمل کر لیے ہیں۔

رات گئے چمن سے مولانا عبدالغنی کے ترجمان نے بی بی سی کوبتایا کہ چمن کے ساتھ، صوبے کے ديگرعلاقوں لورالائی، قلعہ سیف اللہ اور دکی میں بھی عید منگل کو ہوگی۔

اس کے علاوہ پیشن اور ژوب کے بعض علاقوں میں مساجد سے بھی منگل کوعید منانے کےاعلانات ہوئے ہیں۔

کیونکہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق چمن میں ماہ رمضان کا چاند ایک دن پہلے نظرآیا تھا اور جن لوگوں نے چمن کے عوام کے ساتھ پہلا روزہ نہیں بھی رکھا تھا وپ بھی عید ایک ساتھ کرسکتے ہیں۔

اس طرح چمن اور لورالائی میں منگل کی صبح نماز عید کی ادائیگی کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔

لورالائی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق 10 افراد نے جامع مسجد لورلائی کےمسجد امام کے سامنے پیش ہوکر شوال کا چاند دیکھنے کی گواہی دی ہے۔
ادھر پشین میں بھی علماء کا ایک اجلاس رات گئے‎ تک جاری رہنے کے بعد اس بات پر ختم ہوا کہ عید بدھ کو منائی جائے گی۔ اجلاس میں چمن کےعلماء کے فیصلے پربھی غور و خوض کیا گیا۔

دوسری جانب کوئٹہ، خضدار، قلات اور بلوچستان کے دوسرے علاقوں میں علماء نے بدھ کوعید منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہاں دلچست بات یہ ہے کہ اس سال پاکستان میں تین عیدیں منائی جا رہی ہیں کیونکہ صوبہ سرحد کے کچھ حصوں اور بلوچستان کے چمن میں بعض لوگوں نے آ ج بھی عید منائی ہے۔ چمن سے آمدہ اطلاعات کے مطابق آج عید منانے والوں نے اپنے روزے سعودی عرب اور افغانستا ن کے ساتھ شروع کیے تھے۔
ویسے بھی جب مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ چاند نظرنہں آیا ہے لہذا عیدالفطر بدھ کو منائی جائے گی۔

اس اعلان سے کئی لوگوں میں مایوسی پھیل گئی کیونکہ زیادہ تر لوگوں کویقیں تھا کہ عید منگل کو ہوگی۔

ساتھ ہی بازاروں میں خریداروں کی رش کم ہوگیا۔ دوسری جانب رات کو نماز عشاء کے بعد نماز تراویح بھی نمازیوں کی دلچسپی قدرے کم نظر آئی۔

بلوچستان کےبعض علاقوں میں عید کا اعلان ہونے سے اس بات کی بھی تصدیق ہوتی ہے کہ نہ صرف زیادہ ترعلماء کا حکومت سے اختلاف ہے بلکہ وہ آپس میں بھی ایک دوسرے کے فیصلوں کوتسلیم نہیں کرتے ہیں۔

اسی بارے میں
پاکستان میں عید بدھ کو
23 October, 2006 | پاکستان
سرحد کی روایت برقرار
25 November, 2003 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد