پاکستان میں عید بدھ کو | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ ملک میں کہیں سے بھی شوال کا چاند نظر آنے کی گواہی نہیں ملی اس لیے عیدالفطر بدھ پچیس اکتوبر کو ہوگی۔ مفتی منیب الرحمٰن کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس نے متفقہ طور پر چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق محکمہ موسمیات کو بھی کہیں پر چاند نظر نہیں آیا۔ پاکستان بھر میں بیشتر لوگوں کو یقین تھا کہ عیدالفطر منگل کو ہوگی اور اس اعتبار سے انہوں نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی تھیں۔ کراچی یونیورسٹی کے شعبہ فلکیات کے پروفیسر ڈاکٹر شاہد پرویز نے کہا ہے کہ انہوں نے جدید آلات کی مدد سے چاند دیکھنے کی کوشش کی لیکن کراچی کے گرد موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے انہیں چاند نظر نہیں آیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ایک رکن مولانا شبیر احمد کاکا خیل نے صحافیوں کو بتایا کہ پارہ چنار، لاڑکانہ، بدین،گوادر، مظفر آباد، ملتان، بہاولنگر سمیت ملک کے مختلف شہروں جہاں موسم صاف بھی تھا وہاں سے بھی چاند نظر نہ آنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ انہوں نے صوبہ سرحد کے بعض علاقوں میں عید الفطر پیر کے روز منائے جانے پر کہا کہ وہاں پانچ بجکر بتیس منٹ پر چاند نظر آنے کا اعلان اتوار کو کیا گیا حالانکہ سورج غروب ہی پانچ بجکر تینتیس منٹ پر ہوا تھا۔ ان کے مطابق صوبہ سرحد میں اتوار تو کیا پیر کے روز بھی کہیں چاند نظر نہیں آیا۔ ادھر اطلاعات کے مطابق صوبہ سرحد کے بعض علاقوں میں پیر کے روز عیدالفظر منائی گئی کیونکہ انہوں نے حسب معمول پاکستان کے اکثریتی آبادی سے ایک روز پہلے سے روزہ رکھنا شروع کیا تھا۔ حکومت پاکستان نے منگل چوبیس اکتوبر کو عیدالفطر منائے جانے کے امکان کے پیش نظر تئیس سے پچیس اکتوبر کو ملک بھر میں تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے حکومت سے جمعرات چھبیس اکتوبر کو بھی عام تعطیل کرنے کی اپیل کی ہے۔ جس پر وزیراعظم شوکت عزیز نے چھبیس اکتوبر کو بھی عام تعطیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایسی صورت میں دفاتر، تعلیمی اداروں اور سٹاک مارکیٹ وغیرہ کا کاروبار تقریبا ایک ہفتے کے لیے بند ہوگا۔ | اسی بارے میں ’۔۔۔۔ہوتے جو مسلماں بھی ایک‘25 November, 2003 | پاکستان سرحد کی روایت برقرار25 November, 2003 | پاکستان چاند کا مسئلہ حل ہونا ضروری ہے: اکرم درانی28 November, 2003 | پاکستان چاند کے مسئلے کے حل کے لئے سیمینار28 November, 2003 | پاکستان پشاور: صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس24 November, 2003 | پاکستان چاند رات فائرنگ، روکنے کے اقدامات10 November, 2004 | پاکستان غیر سرکاری ہلال کمیٹیوں پر پابندی12 November, 2004 | پاکستان رویت ہلال کمیٹی اور سنیما و کیبل 07 October, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||