BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 28 November, 2003, 16:04 GMT 21:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چاند کا مسئلہ حل ہونا ضروری ہے: اکرم درانی

رویت کا مسئلہ
اکرم درانی چاند کا قضیہ مستقل بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں

پاکستان میں صوبہ سرحد کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ رویت ہلال کے مسئلے کا مستقل بنیادوں پر حل تلاش کرنے کے لئے ایک سیمینار منعقد کرے گی۔

یہ بات صوبائی وزیراعلیٰ اکرم خان درانی نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں عید کے موقع پر مختلف وفود سے ملاقاتوں میں کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ نزاعی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے جس کا مستقل حل تلاش کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پر اتفاق کے لئے تمام مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے گا کیونکہ اس سے مسلمان ایک دوسرے کی نیتوں پر شک کرنے لگے ہیں۔

اس مسئلے کا پائیدار حل تلاش کرنے کی خاطر قومی سطح کا ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے علماء، صحافیوں اور ماہرین فلکیات کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

’اس سے صحت مند بحث مباحثہ ممکن ہوسکے گا اور کسی مستقل حل کی صورت نکل آئے گی۔‘

اکرم خان درانی نے کہا کہ اس برس صوبہ سرحد کی عوام کی شہادتوں پر کان نہ دھرنے کی وجہ سے پیدا ہونے والی بدگمانیوں کے باعث انہوں نے خود وزیراعظم ظفراللہ خان جمالی سے ان کی اجازت حاصل کرنے کے بعد صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کیا تھا۔

’یوں قانونی طور پر یہ اجلاس منعقد ہوا اور سینکڑوں شہادتیں موصول ہوئیں اور فیصلہ ہوا۔ اس برس گزشتہ سالوں کے برعکس زیادہ عوام نے چاند دیکھا۔ یہ اتنی سی بات ہے جس کے لئے کشادہ دلی کی ضرورت تھی۔‘

گزشتہ برس ایم ایم اے کی حکومت کے قیام کے بعد کئی برسوں کے بعد ملک بھر میں عید ایک ہی روز منائی گئی تھی جس سے لوگوں میں یہ امید بڑھی تھی کہ شاید مذہبی جماعتوں کی حکومت کے رہنے تک یہ مسئلہ دوبارہ سر نہیں اٹھائے گا۔ لیکن اس سال آغازِ رمضان اور عید کے مواقعوں پر حسب روایت صوبہ سرحد اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے درمیان اختلافات کافی سنگین صورت میں ابھر کر سامنے آ گئے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد