BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 12 November, 2004, 08:15 GMT 13:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غیر سرکاری ہلال کمیٹیوں پر پابندی

شاہ فیصل مسجد اسلام آباد
شاہ فیصل مسجد اسلام آباد میں عید کی تیاری
صوبہ سرحد میں دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کی حکومت نے صوبے کے مختلف علاقوں میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے غیر سرکاری کمیٹوں کے اجلاس پر پابندی نافذ کر دی ہے۔

صوبائی حکومت نے یہ قدم بظاہر چارسدہ اور صوابی سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں علماء کی مقامی کمیٹیوں کی جانب سے جمعہ کے روز عید کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس کے اعلان کے بعد اٹھایا ہے۔

ان علاقوں میں ملک کے دوسرے حصوں سے ایک روز پہلے روزہ رکھا گیا تھا۔

صوبائی وزیر مذہبی امور مولانا امان اللہ حقانی نے ایسے اجلاسوں پر پابندی کا اعلان کیا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز ایسے کسی اجلاس کی عوامی اور شرعی حیثیت نہیں ہے۔

عید کا چاند دیکھنے کی غرض سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس سنیچر کے روز لاہور میں منعقد ہوگا۔

ادھر مقامی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد چارسدہ میں جماعت اشاعت التوحیدوالسنت نے مقامی رویت ہلال کمیٹی ختم کر دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس جماعت نے چند روز قبل ہفتے یا اتوار کو عید کا اعلان کیا تھا۔

ادھر محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق چاند اتوار کی شام کو ہی نظر آسکے گا۔ البتہ صوبائی وزیر امان اللہ کا کہنا ہے کہ اس پیشنگوئی کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے۔

ہر سال چاند دیکھنے کے معاملے پر مرکز اور صوبائی حکومتوں کے درمیان تنازعہ رہا ہے جبکہ خود صوبے کے اندر بھی تین تین عیدیں منائی جاتی رہی ہیں۔

دینی جماعتوں کی حکومت ہونے کے ناطے متحدہ مجلس عمل کی بظاہر یہ کوشش رہی ہے کہ ان مذہبی تہواروں پر یہ تنازعہ نہ اٹھے تو بہتر ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد