کراچی پولیس کے سیریل کلرز گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی پولیس نے پولیس اور رینجرز کے پندرہ اہلکاروں کے قتل میں ملوث دو سیریل کلرز کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کراچی میں رواں سال جون سے اکتوبر تک پانچ ماہ میں جمشید ٹاؤن، لیاقت آباد، ملیر، بن قاسم اور شاہ فیصل کالونی میں چار پولیس افسران، دو رینجرز کے جوانوں سمیت پندرہ اہلکاروں کو گولی مارکر ہلاک کیا گیا تھا۔ ان تمام اہلکاروں کی موت ایک ہی طریقۂ وارادت سے ہوئی تھی۔ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ان کے سر کا نشانہ بنایا تھا۔ سندھ پولیس کے سربراہ جہانگیر مرزا نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے بھینس کالونی میں مقابلے کے بعد کامران عرف کامو اور محمد فرحان عرف شانی کو ایک فائرنگ کے تبادلے کے بعدگرفتار کرلیا۔ ملزمان سے دو ٹی ٹی پسٹل برآمد کیے گئے، بعد میں ان کی نشاندہی پر پولیس نے چھینے گئے تیس موبائیل، رینجرز کے ایک پسٹل سمیت دو پسٹل اور ایک سو گولیاں بر آمد کرلیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کسی مخصوص افسر یا اہلکار کو ٹارگیٹ نہیں کرتے تھے بلکہ سربراہ کسی بھی پولیس افسر یا اہلکار کی شناخت ہونے پر موٹر سائیکل پر ان کا پیچھا کرتے، انتہائی قریب جانے کے بعد کامران جو پیچھے بیٹھتا تھا سر پر نشانہ باندھ کر گولی چلاتا۔ آئی جی نے بتایا کہ ملزمان زیادہ تر پولیس اہلکاروں کی یونیفارم یا ان کی مخصوص سفید سرکاری موٹر سائیکل کی وجہ سے شناخت کرتے تھے آخری واردات میں ملزمان نے پولیس کانسٹیبل غلام غوث کو اس کی سرکاری پینٹ اور بوٹ کی وجہ سے نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے حال ہی میں مزید اسلحہ اور گولیاں خریدی تھیں اور اس سیریل کلنگ میں تیزی لانا چاہتے تھے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آخر وہ پولیس کو کیوں ٹارگیٹ بناتے تھے تو آئی جی کا کہنا تھا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آخر ان کی پولیس سے کیا دشمنی تھی تاہم یہ معلوم ہوا ہے کہ ملزم کامران کی ماں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ہوچکی ہے اس لئے ہوسکتا ہے کہ یہ پولیس سے حساب برابر کرنے کے لئے یہ وار داتیں کرتے ہوں۔ ملزمان سے تفتیش کرنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بتایا ہے کہ انہیں وردی اور پولیس سے شدید نفرت ہے، اس لئے وہ انہیں نشانہ بناتے تھے۔ اس ٹیم کے ایک افسر نے بتایا کہ ملزمان کی عمر بیس سے پچیس سال ہے اور دونوں زیادہ تعلیم یافتہ نہیں ہیں۔ | اسی بارے میں کراچی: جرائم میں اضافہ17 January, 2005 | پاکستان کراچی:’ڈاکو پولیس اہلکار‘ ہلاک09 January, 2005 | پاکستان محسن ڈاکو کے لیئے احتجاج 21 June, 2006 | پاکستان کراچی: ریلوے انجن کی ہائی جیکنگ23 August, 2006 | پاکستان لیاری: ارشد پپوگرفتار11 October, 2006 | پاکستان ترابی: ایک ملزم ہلاک 3 گرفتار 10 September, 2006 | پاکستان لاہور:’سیریئل کِلر‘ کے لیئے سزائے موت09 May, 2006 | پاکستان مسلم لیگی رہنما فائرنگ سے ہلاک 18 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||