مسلم لیگی رہنما فائرنگ سے ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں حکمران جماعت مسلم لیگ کے صوبائی رہنما بدر اقبال کو سنیچر کو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔ شہر کے علاقے لائٹ ہاؤس میں ہفتے کی شام بدراقبال پر اس وقت موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے فائرنگ کی جب ان کی گاڑی سگنل پر سرخ بتی کی وجہ سے رکی ہوئی تھی۔ واقعے کے چشم دید گواہ پولیس کانسٹیبل غلام شبیر نے بتایا کہ جیسے ہی بدر اقبال کی کار رکی تو موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے ان کی گاڑی کے قریب آکر رکے اس دوران پیچھے بیٹھا ہوا شخص اترا اور کلاشنکوف سے فائرنگ کی۔ سپاہی نے بتایا کہ اس دوران اس نے اپنی کلاشنکوف سے فائرنگ کی جس کی ایک گولی موٹر سائیکل سوار کی پیٹھ میں لگی اور وہ زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ مسلح افراد کی فائرنگ میں بدر اقبال اور ان کے ڈرائیور سرفراز نے موقع پر دم توڑ دیا جبکہ ایک زخمی راہگیر دانش ہسپپتال میں انتقال کر گیا۔ بدر اقبال مسلم لیگ (ق) سے قبل متحدہ قومی موؤمنٹ اور مہاجر قومی موؤمنٹ میں بھی رہے اور نوے کی دہائی میں انہیں نگران حکومت میں صوبائی وزیر بھی مقرر کیا گیا تھا۔ ہسپتال میں موجود مسلم لیگ( ق) کے رہنما سابق ایم پی اے فاروق اعوان نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے بدر اقبال کو موبائیل پر پیغام آرہے تھے کہ ’ہم آپ کو نہیں چھوڑیں گے۔آپ بھاگ کر نہیں جاسکتے۔ ان پیغامات پر کسی کا نام یا ٹیلیفون نمبر درج نہیں ہوتا تھا۔ان پیغامات کا انہوں نے ہم سے ذکر کیا تھا‘۔ حکمران جماعت کے رہنما کا کہنا تھا کہ اس ملک میں نہ تو کوئی قانون ہے اور نہ حکومت ہے۔ حکومتی پارٹی عہدیدار سے ایسا ظلم ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ان کے ڈپٹی سپیکر عبدالرازق خان کو قتل کیا گیا ان کے بھی قاتل آج تک ظاہر نہیں ہوسکے۔ | اسی بارے میں ’ کراچی بم دھماکہ سازش ہے‘02 March, 2006 | پاکستان کراچی:امریکی قونصلیٹ کے قریب دھماکہ02 March, 2006 | پاکستان کراچی حملہ: ایف بی آئی کی تحقیقات03 March, 2006 | پاکستان کراچی: ایم کیو ایم کے کارکن ہلاک04 March, 2006 | پاکستان کراچی: جائے وقوعہ پر ایف بی آئی05 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||