کراچی: ایم کیو ایم کے کارکن ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں متحدہ قومی موومنٹ کے ایک کارکن سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ شہر کے علاقے گارڈن ویسٹ میں جیلانی مسجد کے پاس ہفتے کی شام پانچ بجے کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس میں دو افراد ہلاک اور ایک خاتون زحمی ہوگئیں۔ گارڈن پولیس نے بتایا کہ ہے مسلح افراد جن کی تعداد دو تھی فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ مقتولین کی شناخت عمران اور پچیس سال شبانہ کے نام سے کی گئی ہے۔ لاش کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر نے بی بی سی کو بتایا کہ عمران کو پانچ سے زائد شبانہ بنت ہارون کو تین اور زخمی مہرالنسا کو ایک گولی لگی ہے۔ زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ دکانیں بند ہوگئی ہیں۔ اس سے قبل پندرہ فروری کو صوبائی حکومت کی اہم اتحادی جماعت متحدہ کے دو کارکنان نامعلوم افراد کی فائرنگ میں ہلاک ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں کراچی متحدہ کے دو کارکن قتل18 February, 2006 | پاکستان کراچی: متحدہ کا کارکن ہلاک05 August, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||