کراچی متحدہ کے دو کارکن قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں متحدہ قومی مومنٹ سےتعلق رکھنے والے دو افراد کو قتل کردیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم نے اس واقعے کو امن امان کی صورتحال خراب کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ شہر کے سائیٹ کے علاقے میں ہفتے کی شام کو کمال احمد اور محمد عامر کو قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق کمال احمد اور محمد عامر ایک جیپ میں قصبہ کالونی جا رہے تھے کہ بڑا بورڈ پر ان کی گاڑی ٹریفک میں پھنس گئی۔ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی اور دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ متحدہ قومی مومنٹ کے اعلامیے کے مطابق کمال انصاری سینیئر کارکن اور عامر احمد کارکن کے بھائی اور ہمدرد تھے۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ قتل کی یہ واردات امن وامان خراب کرنے کی گھناونی سازش ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امن دشمن عناصر شہر کا امن خراب کرنے پر تلے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے حکومتی حکام سے مطالبہ کیا کہ قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ | اسی بارے میں جماعت اسلامی کے عہدیدار قتل30 May, 2005 | پاکستان بیٹھو گے یا لیٹو گے؟15 August, 2005 | پاکستان عیدالاضحیٰ پر کھالوں کی سیاست 10 January, 2006 | پاکستان ’تخریب کاروں کا تعلق جماعت سے‘15 August, 2005 | پاکستان مرکزی حکومت کو متحدہ کی دھمکی08 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||