لاہور:’سیریئل کِلر‘ کے لیئے سزائے موت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے شہر لاہور میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے ایک ایسے نوجوان کو موت کی سزا دی ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے گزشتہ برس تیرہ افراد کو مختلف اوقات میں پتھر سے سر کچل کر ہلاک کر دیا تھا۔ استغاثہ کے مطابق پولیس نے اس نوجوان کو سلسلہ وار قتلوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ لاہورمیں گزشتہ برس جون اور جولائی کے مہینوں میں کم از کم تیرہ افراد استغاثہ کے مطابق پولیس نے ملزم محمد عامر قیوم کو برس انیس جولائی کی صبح گرفتار کیا تھا اور ان الزام عائد کیا کہ وہ ایک شخص بلا سائیں کا سرکچل کر فرار ہو رہے تھے کہ مقامی چوکیدار نے دیگر افراد کی مدد سے انہیں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ڈیڑھ ماہ کے دوران ہونے والے اسی نوعیت کے مزید بارہ افراد کے قتل میں انہیں بعد میں نامزد کیا اور الگ الگ چالان عدالت میں پیش کر دیئے گئے۔ یہ تمام مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت رہے اور بحث اور دلائل مکمل ہونے کے بعد گزشتہ ہفتے عدالت نے تمام مقدمات پر اپنے فیصلے محفوظ کر لیے تھے۔ منگل کو خصوصی عدالت کے جج مکرّم خان نے اس ایک مقدمہ میں انہیں سزائے موت دیدی جس میں ان پر ایک شخص بلا سائیں کے قتل کا الزام تھا اور پولیس کے بقول وہ اس ہلاکت کے موقع پرجائے واردات سے پکڑے گئے تھے۔ ملزم نے اپنی گرفتاری کے موقع پر کہا تھا کہ انہوں نے اپنے ایک ماموں کے قتل کا معاشرے سے بدلہ لینے کے لیئے ایسا کیا تھا جس میں ملزم کے بقول انہیں انصاف نہیں ملا تھا۔ استغاثہ کے مطابق انہوں نے سپرنٹنڈنٹ پولیس اشعر حمید کے روبرو اپنے ایک بیان میں ان تمام تیرہ افراد کے قتل کا اعتراف کیا تھا لیکن بعد عدالت میں وہ اپنے اس بیان سے منحرف ہوگئے تھے اور انہوں نےکہا تھا کہ پولیس نے انہیں شبہ کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے اور وہ بے گناہ ہیں۔ ملزم عامر قیوم کا تعلق ایک غریب گھرانے سے بتایا ہے جاتا ہے جبکہ ان پر جن افراد کے قتل کا الزام ہے ان کا تعلق ایک ایسے طبقے سے ہے جو اپنی غربت کی وجہ سے کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور تھے۔ قتل کے باقی بارہ مقدمات کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے تاہم ایک مقدمہ میں سزائے موت ہوجانے کے بعد اب انہیں جیل سے باہر نہیں لایا جاسکتا۔ استغاثہ کے مطابق آئندہ ان کے لیئے جیل میں انسداد دہشت گردی کی عدالت لگائی جائے گی اور باقی مقدمات کا فیصلہ سنایا جائے گا۔ |
اسی بارے میں مبینہ سیریل کلر سے تفتیش شروع 20 July, 2005 | پاکستان پُراسرار ہلاکتیں، مشتبہ شخص گرفتار19 July, 2005 | پاکستان لاہور میں پراسرار قتل09 July, 2005 | پاکستان لاہور میں وکیل سمیت چارافراد قتل04 April, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||