مرزا کی پھانسی، بلیئر کی اپیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے برطانوی شہری مرزا طاہر کی پھانسی رکوانے کے لیے پاکستانی صدر پرویز مشرف سے بات چیت کی ہے۔ اٹھارہ برس قبل ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کے جرم میں سزائے موت کے منتظر برطانوی شہری مرزا طاہر حسین کو یکم نومبر کو پھانسی دی جائے گی۔ ٹونی بلیئر نے بتایا کہ طاہر مرزا کی پھانسی کا معاملہ انہوں نے صدر مشرف کے حالیہ برطانیہ دورے پر اٹھایا تھا۔ دریں اثناء پرِنس چارلس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ معطل کردیں کیوں کہ اسی وقت طاہر مرزا کو پھانسی دی جانی ہے جب وہ پاکستان میں ہوں گے۔ ٹونی بلیئر نے پرِنس چارلس کے دورے کے بارے میں کچھ کہنے سے انکار کردیا لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ’اس مرحلے پر بھی‘ مرزا طاہر کی پھانسی رکوانے کا معاملہ ہے۔ بلیئر نے کہا: ’ایک صدر کے پاس کچھ کرنے کی ایک حد ہے لیکن میں امید کرتا ہوں کہ وہ (صدر مشرف) اپنے اختیار کا استعمال کریں گے۔ اور ہم آخری وقت تک کوششیں کرتے رہیں گے۔‘ لیڈز کے ایم پی گریگ ملہولینڈ نے کہا ہے کہ پرِنس چارلس کے دورے کے دوران مرزا طاہر کی پھانسی مانسٹرس یعنی’خطرناک‘ بات ہوگی۔ انہوں نے پرِنس چارلس کو خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ وہ اپنا دورۂ پاکستان معطل کردیں۔ اڈیالہ جیل کے حکام نے مرزا طاہر حسین کی سزا پر عملدرآمد کی نئی تاریخ مقرر کرنے کے لیئے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں متعلقہ سیشن جج کو درخواست دی تھی جس پر یکم نومبر کی تاریخ مقرر ہوئی ہے۔ اڈیالہ جیل کے حکام نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ مرزا طاہر کی سزا پر عملدرآمد کے خلاف لیا جانے والا تیسرا حکمِ امتناعی بھی یکم اکتوبر کو غیر مؤثر ہوگیا تھا جس کے بعد سزا پر عملدرآمد کی نئی تاریخ مانگی گئی تھی۔ ان کے مطابق ملزم کے بلیک وارنٹ پہلے ہی جاری کیئے جا چکے ہیں اور عدالت کی جانب سے تاریخ ملنے کے بعد اب ملزم اور مدعی کے اہلِ خانہ کو بذریعہ خط مطلع کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق پھانسی کے لیئے صبح ساڑھے چھ بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں مرزا طاہر حسین کی بلیئر سے اپیل06 October, 2006 | پاکستان مرزا طاہر کی سزائے موت پھر مؤخر 27 July, 2006 | پاکستان پنجاب: دو دن میں سات پھانسیاں26 July, 2006 | پاکستان مرزا طاہر: پھانسی تین اگست کو21 July, 2006 | پاکستان سزائے موت ایک ماہ کے لیئے مؤخر23 May, 2006 | پاکستان طاہر کو سزائےموت نہ دیں: برطانیہ18 May, 2006 | پاکستان بیرونی لِنک بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||