مرزا طاہر حسین کی بلیئر سے اپیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی نژاد برطانوی شہری مرزا طاہر حسین نے وزیر اعظم ٹونی بلیئر سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی پھانسی کی سزا کو ختم کرانے کے لیئے صدر جنرل مشرف سے بات کریں۔ مرزا طاہر حسین نےجنہیں ایک ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی جا چکی ہے وزیر اعظم ٹونی بلیئر سے یہ اپیل ایک خط کے ذریعے کی ہے۔ مرزا طاہر حسین نے یہ خط جیل میں ایک برطانوی اخبار نویس کو دیا جو ان سے ملاقات کرنے کے لیئے پاکستان گئے تھے۔ اس ہفتے کے آخری میں مرزا طاہر حسین کی پھانسی پر عملدرآمد ہونے والا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مرزا طاہر حسین کی پھانسی کو ایک مرتبہ پھر رمضان المبارک کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ان کی سزا کو تین دفعہ صدر مشرف کے کہنے پر مؤخر کیا جا چکا ہے۔ | اسی بارے میں طاہر کو سزائےموت نہ دیں: برطانیہ18 May, 2006 | پاکستان سزائے موت ایک ماہ کے لیئے مؤخر23 May, 2006 | پاکستان مرزا طاہر: پھانسی تین اگست کو21 July, 2006 | پاکستان پنجاب: دو دن میں سات پھانسیاں26 July, 2006 | پاکستان مرزا طاہر کی سزائے موت پھر مؤخر 27 July, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||