BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈی جی آئی ایس آئی کو نوٹس

پشاور ہائی کورٹ
پشاور ہائی کورٹ میں حبس بےجا کی درخواست دائر کی گئی ہے
دوسال قبل خفیہ ایجنیسوں کی جانب سے مبینہ طور پر اغوا کیئے جانے والے سوات کے شہری تا حال لاپتہ ہیں جبکہ ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس آئی اور متعلقہ پولیس حکام کو نوٹس جاری کیا ہے اور امید ہے عدالت سے انہیں انصاف ملے گا۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل صدیق حیدر قریشی ایڈوکیٹ نے بتایا کہ ان کے موکل عمر رحمان کو خفیہ اداروں نے 29 اگست دوہزار چار کو ان کے گھر واقع مٹہ سوات سے ان کے والد محمد رحمان اور ایک مہمان عبد القیوم سمیت اغوا کیا تھا اور تاحال لاپتہ ہیں۔

وکیل کے مطابق عمر رحمان کے والد محمد رحمان کو خفیہ اداروں نے اگلے ہی روز ان کے گھر کے نزدیک چھوڑ دیا تھا جبکہ ان کے ساتھ گرفتار ہونے والے دوسرے شخص عبد القیوم کو بائیس روز بعد رہا کر دیا گیا۔

بعد میں عمر رحمان کی بیوی مسماۃ تاج محل نے اپنے شوہر کی گرفتاری کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں حبس بےجا کی درخواست دائر کی جس میں بتایا گیا ہے کہ ان کو شوہر کو اغواء ہوئے دوسال سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے لیکن تاحال ان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ان کے شوہر کے خلاف کسی تھانے میں ایف آئی آر درج ہے اور نہ ہی انہیں یہ بتایا گیا ہے کہ ان کو کن الزامات کے تحت حراست میں رکھا جا رہا ہے۔

درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ اگر ان کے شوہر کے خلاف کوئی الزام ہے تو قانونی طریقے سے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرا کے عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔

ادھر جمعرات کے روز جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس جہانزیب رحیم پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کی دو رکنی بیچ نے درخواست کی سماعت کی اور ڈی جی آئی ایس آئی اور مٹہ پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 18 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔

درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ گرفتاری کے وقت پولیس اور فوجی وردی میں ملبوس اہلکاروں درخواست گزار کے گھر سے لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد