جنوبی وزیرستان میں مزید 7 لاشیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں افعانستان سے مزید سات لاشیں لائی گئی ہیں۔ ان میں سے دولاشیں غیرملکیوں کی بتائی جاتی ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ تاجک ہوں گے۔ دیگر پانچ پاکستان سے تعلق رکھنے والوں کی ہیں۔ ان میں سے ایک فاروق نامی شخص کی بتائی جاتی ہے اور اسے وانا کے علاقہ درہ عونڈئی میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ مرنے والے کی عمر پچیس سال کے لگ بھگ تھی اور اس کا تعلق احمدزئی وزیرقبائل سے تھا۔ دوسری چار لاشیں چارسدہ کے مضافاتی علاقے کے لوگوں کی بتا ئی جاتی ہیں۔ انہیں وانا سے نامعلوم راستے سے چارسدہ پہنچایا گیا ہے۔ حکومتی ذرائعے کا کہنا ہے کہ ان سات لاشوں کے علاوہ متعدہ زخمی بھی یہاں لائے گئے ہیں جن کو محتلف علاقوں میں طبی امداد دی جارہی ہے یہ بھی معلوم ہواہے کہ دو غیرملکیوں کی لاشوں کو وانا میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ لوگ افعانستان میں اتحادیوں کے خلاف لڑتے ہوئِے ہلاک ہوئے ہیں۔ اس سے تین روز قبل بھی سرحد پار سے شمالی وزیرستان میں پانچ لاشیں لائی گئی تھیں جن میں مقامی طالبان کمانڈر مولانا کلام کی لاش بھی شامل تھی۔ | اسی بارے میں حکومت،طالبان امن معاہدے کا ٹیسٹ22 September, 2006 | پاکستان وزیرستان: فائرنگ میں تین ہلاک20 September, 2006 | پاکستان وزیرستان میں طالبان کا ’انصاف‘19 September, 2006 | پاکستان ’امن معاہدے میں طالبان فریق نہیں‘12 September, 2006 | پاکستان وزیرستان ایک تجربہ گاہ10 September, 2006 | پاکستان وزیرستان: جاسوسی کے الزام میں ہلاک09 September, 2006 | پاکستان ’سینکڑوں غیر ملکی جنگجو موجود ہیں‘08 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||