جنرل مشرف کا میڈیکل چیک اپ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر پرویز مشرف مشرقی ٹیکساس کے قصبے پیرس کے ایک غیراعلانیہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے میڈیکل چیک اپ کرایا ہے۔ پیرس ریجنل میڈیکل سنٹر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جنرل مشرف کی صحت ’کافی اچھی‘ ہے۔ صدر مشرف کی عمر تریسٹھ سال ہے۔ صدر مشرف امریکی صدر جارج بش سے ملاقات کے بعد ٹیکساس گئے جہاں اطلاعات کے مطابق ان کے کسی ڈاکٹر دوست نے مشورہ دیا کہ وہ چیک اپ کرالیں۔ چیک اپ کے بعد امریکہ میں پاکستانی سفیر محمود علی درانی نے خبررساں ادارے اے پی کو بتایا: ’وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ وہ ایک گھوڑے کی طرح تندرست ہیں۔‘ پیرس کے دورے کے لیے صدر مشرف کے ارد گرد سکیورٹی کافی سخت تھی۔ مقامی اخبار پیرس نیوز کے مطابق جب پاکستانی صدر ڈلاس سے پیرس پہنچے تو ان کے کارواں میں انتیس گاڑیاں تھیں۔ پیرس کے ہسپتال میں جب انہیں چیک اپ کے لیے لایا گیا تو کم ہی لوگوں کو رسائی حاصل تھی اور ٹیکساس کی حکومت نے محافظ تعینات کیے ہوئے تھے۔ پیرس میں صدر مشرف اپنے ڈاکٹر دوست سے ملنے گئے ہیں لیکن سکیورٹی کے انتظامات کی تحت ان کے ڈاکٹر دوست کا نام نہ ظاہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ |
اسی بارے میں ’طالبان القاعدہ سے زیادہ خطرناک‘12 September, 2006 | پاکستان ’امریکہ نےحملے کی دھمکی دی‘ 21 September, 2006 | پاکستان ’منموہن سے ٹھوس مذاکرات ہونگے‘12 September, 2006 | پاکستان مشرف حملہ: سزا کے خلاف اپیل22 September, 2006 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||