BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 24 August, 2006, 15:31 GMT 20:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غیر ملکی شوہروں کو شہریت ملے گی

پاکستانی خواتین کے غیر ملکی شوہروں کو دہری شہریت پر اتفاق رائے۔
پاکستان میں حکومت اور حزب اختلاف نے اتفاق کیا ہے کہ ایسی پاکستانی خواتین جنہوں نےغیر ملکی مردوں سے شادی کر رکھی ہے ان کے شوہروں کو بھی پاکستانی شہریت دینے کے لیے پاکستانی قوانین میں ترمیم کی جائے گی۔

قومی اسمبلی میں حکمران جماعت اور حزب مخالف میں اتفاق رائے ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حزب مخالف نے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کر رکھی ہے۔

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران میجر(ر) ذوالفقار علی گوندل کے سوال پر ڈاکٹر شیرافگن نیازی نے ایوان کو بتایا کہ وزیراعظم کے سیکرٹری جاوید اختر سمیت گریڈ سترہ اور اس سے اوپر کے سترہ سرکاری افسران ایسے ہیں جن کی بیویاں غیر ملکی ہیں۔ جبکہ ایک خاتون افسر کے شوہر غیر ملکی ہیں۔

تاہم انہوں نے کہا کہ صوبوں میں غیر ملکی بیویوں اور شوہروں والے افسران کی معلومات ابھی اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر شیر افگن نے ایوان کو بتایا کہ سترہ میں سے تیرہ سرکاری ملازمین ایسے ہیں جن کی بیگمات کا تعلق بھارت سے ہے۔

کئی اراکین نے سوال اٹھایا کہ پاکستان کے عام شہریوں میں سے مردوں کو غیر ملکی خاتون سے شادی کی صورت میں ان کی بیگم کو تو پاکستان کی شہریت مل جاتی ہے لیکن خواتین کو غیر ملکیوں سے شادی کی صورت میں ان کے شوہروں کو شہریت کیوں نہیں ملتی؟

اس پر ڈاکٹر شیر افگن نیازی نے کہا کہ یہ امتیاز تو ہے لیکن قانون میں ترمیم کرنی ہوگی۔ اس دوران سابق وزیر داخلہ اعتزاز احسن نے بتایا کہ پاکستان کا سٹیزن شپ ایکٹ انیس سو تہتر کے آئین سے پہلے کا ہے اور ایسا امتیازی معاملہ جب ان کے سامنے آیا تھا تو انہوں نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی تھی کہ جب تک قانون میں ترمیم ہو اس وقت تک خواتین کے ساتھ اس معاملے میں امتیازی سلوک ختم کیا جائے۔

اس معاملے پر بحث کے بعد فریقین نے اتفاق کیا کہ متعلقہ قانون میں ترمیم کی جائے گی۔

اسی بارے میں
ضرورت شوہر کا بورڈ لگ گیا
21 October, 2004 | آس پاس
اپنی بیوی، اپنا گھر
16 September, 2003 | صفحۂ اول
جیکب آباد: سپنا شوہر کے حوالے
21 September, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد