BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 21 October, 2004, 11:39 GMT 16:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ضرورت شوہر کا بورڈ لگ گیا
ضرورت شوہر کا بورڈ
چینی نژاد آسٹریلوی عورت نے شریک حیات ڈھونڈنے کا ایک انوکھا طریقہ اپناتےہوئے سڈنی شہر کی مصروف سڑک پر ضرورت شوہر کا بورڈ لگا دیا ہے۔

سڈنی میں رہنے والی ہیلن زو نے شہر کے ایک مصروف چوک پر ایک بورڈ نصب کرایا ہے جس پر جلی حروف میں لکھا ہے’شوہر کی ضرورت ہے‘۔

اس بڑے سائز کے بل بورڈ پر ہیلن زو نے ان خصوصیات کا تفصیلی ذکر کیا جو وہ اپنے ہونے والے شوہر میں دیکھنا چاہتی ہیں۔

ہیلن زو نے اس بورڈ پر اپنا ای میل پتہ بھی درج کیا ہے جس پرلکھا کہ جو مرد یہ سمجھتے ہوں کہ وہ مطلوبہ خصوصیات کے حامل ہیں اور شادی شدہ زندگی گزارنے کے متمنی ہیں وہ اس ای میل پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

چالیس سالہ ہیلن زو نے حیرانگی کا اظہار کہ لوگوں کی نظر میں شوہر حاصل کرنے کے لیے شہر کے مصروف چوراہے پر ایک بورڈ لگانا کوئی اچھنبے کی بات ہے۔

’اگر کوکا کولا کا بورڈ مصروف چوراہے پر لگایا جا سکتا ہے تو شوہر حاصل کرنے کے لیے ایسا کیوں نہیں کیا جا سکتا؟‘

ہلین زو نےاپنے بارے میں لکھا ہے کہ وہ ایک خوبصورت، ذہین، اور چینی نژاد آسٹریلین خاتون ہیں اور انہیں اپنے خوابوں کے شہزادے کی تلاش ہے۔

مطلوبہ شوہر کے بارے میں ہیلن زو نے لکھا ہے کہ اس کو اچھی صحت، کوہ قافی خدوخال کا حامل ہونا چاہیے اور اس کی عمر پینتالیس سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ہیلن زو کے ہونے والے شوہر کے لیے ضروری ہے کہ وہ شراب اور سگریٹ نوشی سے پرہیز کرتا ہو۔

ہیلن زو کے مستقبل کے شوہر کو خوش مزاج ، بذلہ سنج ، اور محبت کرنے والا کے علاوہ اس کی مالی حالت بھی مستحکم ہونا ضروری ہے۔ضرورت شوہر کا یہ بورڈ ایک مہینے تک اسی جگہ پر نصب رہے گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد