لبنان میں اسرائیل کی نئی پیش قدمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکومتی فیصلے کے چند گھنٹے بعد اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں نئی جنگی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی بکتر بند دستوں نے زبردست گولا باری کی آڑ میں لبنانی سرحد کو عبور کرنا شروع کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزارت دفع کا کہنا ہے کہ لبنان میں داخل ہونے والے اضافی دستے اسی علاقے میں کارروائیاں کریں گے جہاں وہ پہلے ہی برسرپیکار ہیں۔ اس سے پہلے اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے لبنان میں اپنی زمینی کارروائیوں کو لیطانی نہر تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ لبنان میں مزید پیش قدمی کے فیصلے کی منظوری اسرائیلی کابینہ کے بارہ میں سے نو موجود وزراء نے دی جبکہ تین نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ ایک اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی تیس روز تک جاری رہ سکتی ہے جس سے کسی فوری جنگ بندی کے امکانات کم دکھائی دینے لگے ہیں۔
دوسری طرف اسرائیل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پندرہ اسرائیلی فوجی ایک سرحدی قصبے میں حزب اللہ جنگجوؤں کے ساتھ لڑائی میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ کسی ایک دن کے دوران اسرائیلی فوج کو پہنچنے والا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ اسرائیلی فوج کو اس علاقے میں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جسے ایک روز پہلے اس نے کی کنٹرول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی بیروت میں مزید اہداف کو نشانہ بنایا ہے جبکہ حزب اللہ نے اسرائیل میں سو سے زائد راکٹ فائر کئے۔ لبنان میں جاری جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک لبنانی حکومت کے مطابق ایک ہزار کے قریب افراد مارے جا چکے ہیں جن میں سے زیادہ تعداد شہریوں کی ہے جبکہ اسی دوران سو سے زائد اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ پہلی قرارداد پر عرب لیگ کے اعتراضات کے بعد فرانسیسی اور امریکی سفارتکاروں نے مشرق وسطیٰ کے بحران کے حل کے لیئے ایک نئے مسودے پر کام شروع کر دیا ہے۔ منگل کے روز عرب لیگ کے وفد نے سلامتی کونسل کو بتایا تھا کہ موجودہ قرارداد سے مشرق وسطیٰ کا بحران حل نہیں ہو سکے گا۔ فرانسیسی صدر ژاک شیراک نے کہا ہے کہ امریکی تحفظات کے باوجود فوری جنگ بندی کے لیئے کوششیں ترک کرنا غیر اخلاقی عمل ہو گا۔ دوسری طرف اقوامِ متحدہ میں اسرائیلی نمائندے نے کہا ہے کہ عرب اعتراضات کے بعد سلامتی کونسل کی قرارداد کے لیئے کی جانے والی سفارتی کوششیں انتشار کا شکار ہو گئی ہیں۔ |
اسی بارے میں قرارداد: سفارتی کوششیں جاری08 August, 2006 | آس پاس اسرائیل کا دریائے لیطانی تک پیش قدمی کا فیصلہ 09 August, 2006 | آس پاس ’ہر چلتی گاڑی کو نشانہ بنائیں گے‘08 August, 2006 | آس پاس اقوام متحدہ: نئی قرارداد پر کام شروع09 August, 2006 | آس پاس قرارداد پر رائے شماری بدھ کو؟ 08 August, 2006 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||