قرارداد: سفارتی کوششیں جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرب لیگ کا ایک وفد اقوام متحدہ کے لئے روانہ ہو گیا ہے تاکہ سلامتی کونسل میں قرارداد کا جو مسودہ پیش کی جارہا ہے اس میں رد وبدل کراسکے۔ اقوام متحدہ میں عرب لیگ کے سفیر یحیٰ محمسانی نے کہا ہے کہ قرار داد کا یہ مسودہ عربوں اور لباننیوں کے نقطۂ نظر کی نمائندگی نہیں کرتا۔ ہم یہ چاہتے ہیں کہ اسرائیلی فوجیں نیلی لکیر کے اُس پار چلی جائیں اور شبع فارم کا قضیہ طے کرایا جائے۔ امریکہ اور فرانس نے قرارداد کا ایک مسودہ تیار کیا ہے جس میں تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔لبنان نے قرارداد کے مسودے کو اس بنیاد پر مسترد کر دیا ہے کہ اس میں اسرائیلی فوج کے لبنان سے انخلاء کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ مسودہ بہت معقول ہے اگرچہ دونوں جانب سے اس میں تبدیلیوں کے تقاضے کیے جائیں گے۔ صدر جارج بش نے کہا کہ اقوام متحدہ کی کسی بھی قرارداد کی وجہ سے ایسا خلا نہیں پیدا ہونا چاہۓ جسے حزب اللہ اپنے مفاد میں استعمال کرسکے۔ دوسری طرف لبنان کے وزیر اعظم نے کہا ہے جوں ہی اسرائیلی فوجیں واپس جائیں گی اس علاقے میں پندرہ ہزار لبنانی فوج متعین کردی جائے گی۔ درایں اثنا جنوبی بیروت پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری میں کم سے کم پندرہ افراد کی ہلاکت کی اطلاع مل رہی ہے۔ بی بی سی کے ایک نامہ نگار کا کہنا ہے کہ امدادی کارکن تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے لاشیں نگالنے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق ہلاک ہونے والوں سے زیادہ تعداد ان کی تھی جو اپنے علاقوں میں اسرائیلی بمباری کے سبب اس علاقے میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے تھے۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ مقامی وقت کے مطابق دس بجے رات کے بعد سے گھروں سہ باہر نہ نکلیں ورنہ ان کی جانیں جانے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ لبنان پر اسرائیلی حملوں میں لبنانی حکومت کے مطابق گزشتہ ستائیس دنوں میں 1000 کے لگ بھگ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ حزب اللہ سے لڑائی کے دوران اور اسرائیل پر حزب اللہ کے حملوں میں 90 سے زائد اسرائیلی مارے گئے ہیں جن میں بیشتر فوجی ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||