صدر مشرف کا قوم سے خطاب شروع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف اس وقت قوم سے خطاب کر رہے ہیں۔ دلی میں آج یعنی 20 جولائی سے پاکستان اور ہندوستان کے خارجہ سیکریٹریوں کی بات چیت ہونی تھی جس میں تاحال جامع مذاکرات میں آٹھ نکات پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جانا تھا۔ تاہم گیارہ جولائی کو ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد ہندوستان نے اس کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے مزاکرات یہ کہہ کر ملتوی کردیئے تھے کہ بات چیت کے لیے ماحول سازگار نہیں ہے۔ پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف دنیا کے پہلے سربراہ تھے جنہوں نے ممبئی کی ریل گاڑیوں میں ہونے والے یکے بعد دیگرے سات بم دھماکوں کی شدید مذمت کی تھی اور دو سو کے قریب ہلاکتوں پر افسوس ظاہر کیا تھا۔ صدر مشرف نے ہندوستانی وزیراعظم کی جانب سے سرحد پار دہشت گردی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ ڈھائی برس سے جاری امن مذاکرات کو روکنا دہشتگردوں کے ہاتھوں میں کھیلنے کے مترادف ہوگا۔ ان کے اس بیان کے بعد ہندوستانی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات ختم نہیں کیئے ہیں۔ بعض سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور وزیرستان کی صورتحال کے علاوہ پاکستان میں چینی اور سٹاک ایکسچینج کے مصنوعی بحرانوں میں حکومت کے ملوث ہونے، سٹیل ملز کی نجکاری کے منسوخ ہونے اور اس میں مبینہ بدعنوانی کے بارے میں حزب مخالف کے الزامات کی وضاحت بھی کرسکتے ہیں کیونکہ ان کے مطابق صدر مشرف کے سات سالہ دور میں اربوں روپے کی مالی بدعنوانی کے پہلی بار سنگین الزامات حکومت پر عائد کیئے گئے ہیں۔ یہ محض اتفاق ہے یا حکومت کا دانستہ فیصلہ کہ صدر نے خطاب کی جو تاریخ منتخب کی ہے اس تاریخ پر دلی میں دونوں دیشوں کے حکام کے بیچ بات چیت ہونی تھی۔ | اسی بارے میں ’دھماکوں کو کشمیر سے نہیں جوڑا‘12 July, 2006 | پاکستان مشرف کارروائی کریں: انڈیا12 July, 2006 | انڈیا ہمیں کوئی جھکا نہیں سکتا: منموہن12 July, 2006 | انڈیا ممبئی دھماکے: کراچی میں الرٹ12 July, 2006 | پاکستان دھماکوں پر پاکستان کی مذمت 11 July, 2006 | پاکستان ’بم حملے نفرت پھیلانے کی بزدلانہ کوشش ہیں‘ 11 July, 2006 | انڈیا دھماکوں کی بین الاقوامی مذمت12 July, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||