ممبئی دھماکے: کراچی میں الرٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ممبئی ریلوے بم دھماکوں کے بعد حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں اور پولیس اور رینجرز کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ کراچی گزشتہ ایک عرصے سے دہشت گرد کارروائیوں کا نشانہ بنتا رہا ہے۔ ممبئی میں منگل کو بم دھماکوں کے بعد کراچی شہر میں معمول سے زیادہ پولیس نفری تعینات کی گئی ہے۔ مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیئے پولیس نے گزشتہ شب سے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی تھی۔ شہر میں غیرملکی سفارتخانوں اور اہم عمارتوں کے گرد حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں جبکہ دیگر عوامی مقامات کی نگرانی کی جارہی ہے۔ کراچی پولیس کے ڈی آئی جی آپریشن مشتاق شاہ نے بتایا کہ گزشتہ شب کو ہی پولیس فورس میں اضافے اور گشت بڑھانے کی ہدایت جاری کردی گئیں تھیں۔ دوسری جانب رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے پولیس کے ساتھ رینجرز بھی سکیورٹی الرٹ پر ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب کراچی سٹاک ایکسچینج میں معمول کے مطابق کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں اور ایک سو اکہتر پوائنٹس سے زائد کا کاروبار ہوا۔ | اسی بارے میں 183 ہلاک، 750 زخمی: ریڈ الرٹ، تحقیقات جاری12 July, 2006 | انڈیا ’بم حملے بزدلانہ کوشش ہیں‘11 July, 2006 | انڈیا بھارت: پولیس چوکس، ملزموں کی تلاش جاری12 July, 2006 | انڈیا حملے کی اطلاع تھی یا نہیں؟12 July, 2006 | انڈیا ممبئی دھماکوں کے اگلے روز12 July, 2006 | انڈیا دھماکوں پر پاکستان کی مذمت 11 July, 2006 | پاکستان حزب، لشکر: ملوث ہونے سے انکار12 July, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||