BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 12 July, 2006, 09:01 GMT 14:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ہم پر دھماکوں کا الزام سازش ہے‘

’ممبئی دھماکوں کی بین الااقوامی تحقیقات کرائی جائیں‘
بھارت کے زیرِانتظام کشمیر میں برسرپیکار اہم کشمیری عسکری تنظیموں حزب المجاہدین اور لشکرِ طیبہ نے ممبئی اور سری نگر بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری مجاہدین کا ان بم دھماکوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے لشکرِطیبہ کے ترجمان ڈاکٹر غزنوی کا کہنا تھا کہ بےگناہ اور معصوم شہریوں کو قتل کرنا ایک غیر انسانی فعل ہے اور ایسا کرنے والے انسانیت کے دوست نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ’لشکرِ طیبہ پر دھماکوں کا الزام تحریکِ جہاد کشمیر کو بدنام کرنے کی سازش ہے کیونکہ ہمارا جہاد صرف کشمیر میں بھارتی افواج کے خلاف ہے‘۔

اس سوال پر کہ ماضی میں بھی پارلیمان سمیت انڈیا میں ہونے والوں متعدد حملوں میں لشکرِ طیبہ کا نام لیا جاتا رہا ہے ڈاکٹر غزنوی کا کہنا تھا کہ’ اصل میں ایسا کچھ نہیں ہے اور ہم نے آج تک جو کارروائی کی وہ فوج کے خلاف کی ہے اور ہم نے پارلیمان کے خلاف حملے میں ملوث ہونے کی بھی تردید کی تھی اور اس میں بھی ہمارا کوئی ہاتھ نہیں تھا‘۔

حزب المجاہدین کے ترجمان احسان الہی نے کہا کہ وہ ممبئی بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ممبئی میں ہونے والے بم دھماکے انسانیت کے خلاف ہیں۔

 لشکرِ طیبہ پر دھماکوں کا الزام تحریکِ جہاد کشمیر کو بدنام کرنے کی سازش ہے کیونکہ ہمارا جہاد صرف کشمیر میں بھارتی افواج کے خلاف ہے‘۔
ڈاکٹر غزنوی، ترجمان لشکرِ طیبہ

انہوں نے کہا’ہمیں ممبئی کے بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کے ورثاء کے دکھ کا بخوبی اندازہ ہے کیونکہ ہم کشمیری گزشتہ ستر برس سے بھارت کے ہاتھوں یہ دکھ سہہ رہے ہیں‘۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ممبئی بم دھماکوں کی بین الااقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کے ذریعے تحقیقات کرائی جائیں تاکہ ان دھماکوں میں ملوث اصل مجرم بے نقاب ہوسکیں۔

انہوں نے یہ واضح کیا کہ ان کی تنظیم عام شہریوں کو نشانہ نہیں بناتی کیونکہ یہ اسلام اور انسانیت کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا’ہمارا ہدف صرف اور صرف انڈین فوج اور اس کی تنصیبات ہیں اور ہماری کارروائیاں کشمیر تک ہی محدود ہیں‘۔

حزب المجاہدین نے سری نگر میں ہونے والے بم دھاکوں کا الزام بھارت کی خفیہ ایجنسیوں پر عائد کیا اور کہا کہ وہ اس طرح کی کارروائیاں کرکے اور اس کا الزام کشمیری مجاہدین پر لگا کر انہیں بدنام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگ ان کے اپنے ہیں اور وہ اپنے ہی لوگوں کو کیوں ماریں گے اس سے انہیں کیا فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ’اس کا فائدہ صرف بھارت کو پہنچ سکتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ بھارت کی خفیہ ایجنسیاں ہی اس میں ملوث ہوسکتی ہیں‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد