دھماکوں پر پاکستان کی مذمت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے حکمران صدر جنرل پرویز مشرف اور وزیر اعظم شوکت عزیز نے ممبئی کے ریلوے نظام پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھارت میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتا ہے اور اسے دہشت گردی کی اس واردات میں انسانی جانوں کے اضیاع پر سخت افسوس ہے۔ منگل کی شام گئے جاری کردہ ایک فوری اور مختصر بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف اور وزیراعظم شوکت عزیز نے بھی دہشت گردی کے ان واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ظاہر کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اس دور کی نحوست ہے جس کی ہر سطح پر مذمت کی جانی چاہیے اور اُسےموثر انداز میں روکنے کی ضرورت ہے۔ | اسی بارے میں ممبئی میں دھماکے: ایک سو پچھتر ہلاک11 July, 2006 | انڈیا سرینگر: پانچ دھماکے،آٹھ ہلاک11 July, 2006 | انڈیا حزب المجاہدین کا کمانڈر ہلاک 10 July, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||