BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 19 July, 2006, 16:06 GMT 21:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جی ایم سید پر صوبے اور وفاق کا تنازعہ

قوم پرست رہنما جی ایم سید کے مضامین کو چوتھی کلاس کی معاشرتی علوم کی کتاب میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت نے اعتراض کیا تھا
سندھ کے محکمہ تعلیم نے نصاب میں قوم پرست رہنما جی ایم سید اور مسلم لیگی رہنما خان بہادر ایوب کھوڑو کی تصاویر اور ان کے بارے میں مواد شامل کرنے پر وفاقی حکومت کے اعتراضات کو رد کیا ہے۔

سندھ کے نصاب میں قوم پرست سیاست کے بانی جی ایم سید اور سابق وزیر اعلیٰ خان بہادر ایوب خان کے مضامین اور تصاویر کو چوتھی کلاس کی معاشرتی علوم کی کتاب میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت نے اعتراض کیا تھا۔

وفاقی محکمہ تعلیم کی جانب سے تحریر کیے گئے ایک خط میں جی ایم سید اور ایوب کھوڑو کے مضامین اور تصاویر کو شامل کرنے کو نصابی اور درسی کتاب کے انیس چوہتر کے ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا تھا اور انہیں خارج کرنے کی ہدایت کی تھی۔

سندھ کے صوبائی محمکہ تعلیم نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے اپنے تحریری جواب میں کہا ہے کہ جی ایم سید اور ایوب کھوڑو کی تصاویر نصاب میں نظرثانی کے فیصلے کے تحت شامل کی گئی ہیں تاکہ بچوں کو تاریخ کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جاسکے کیونکہ پرانا نصاب موجودہ وقت اور تاریخ کے تقاضوں کو پورا نہیں کرپا رہا ہے۔

صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق نصاب میں کچھ اور تبدیلیاں زیر غور ہیں جس سے وزارت تعلیم کو آگاہ کیا جائےگا۔

مسلم لیگی رہنما ایوب کھوڑو کی صاحبزادی اور صوبائی وزیر تعلیم حمیدہ کھوڑو کا کہنا ہے کہ جی ایم سیداور ایوب کھوڑو سندھ کے قومی ہیرو ہیں۔ ان کا ذکر اور تصاویر شامل کرکے انہوں نے کوئی غلط فیصلہ نہیں کیا ہے۔

جی ایم سید کی ایک پرانی تصویر

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا تھا۔ ہوسکتا ہے انہیں ان کا خط نہیں ملا ہو اس لیئے ایک مرتبہ پھر انہیں تحریری طور پر آگاہ کیا جائےگا۔

پاکستان سٹیڈیز کے استاد اور سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن کے سربراہ لیاقت عزیز کا کہنا ہے کہ جی ایم سید کا ذکر اور تصویر نصاب میں شامل کرنا اچھا قدم ہے کیونکہ پاکستان کے قیام میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر جی ایم سید نہ ہوتے تو پاکستان کا قیام عمل میں نہیں آسکتا تھا۔ تاریخ گواہ ہے کہ کراچی میں انیس سو سینتیس کو مسلم لیگ کے اجلاس میں جی ایم سید نے پاکستان کے قیام کے لیئے قرارداد منظور کروائی تھی جو بعد میں انیس سو اڑتیس کو سندھ اسمبلی سے منظور کروائی گئی۔

لیاقت عزیز کے مطابق لاہور میں چوبیس مارچ انیس سو چالیس کوقیام پاکستان کی قراداد منظور کی گئی تھی۔ اس جلسے میں بھی جی ایم سید موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایوب کھوڑو کا تاریخ میں اتنا بڑا کردار نہیں رہا ہے اور سندھ میں بھی ان کا کردار متنازعہ ہی رہا ہے کیونکہ ون یونٹ کا قیام انہیں کی حمایت سے نافذ ہوا تھا ان کا ذکر اگر نصاب سے خارج کیا جاتا ہے تو سندھ کے لوگوں کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

جی ایم سید کی فکر کی پیروکار تنظیم جئے سندھ قومی محاذ کے چئرمین بشیر قریشی کا کہنا ہے کہ جی ایم سید ایک اٹل حقیقت ہے ان کا سندھ کی سیاست کے علاوہ ادب اور ثقافت کو اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ مظلوم ہیں، وفاق ہر وقت کسی نہ کسی طرح ان کے حقوق کی پامالی کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں احتجاج کا کوئی نوٹس تو نہیں لیا جاتا مگر وہ تاریخی حقائق سامنے لانے کے لیئے اس ایشو پر بھی احتجاج کریں گے۔

صدر بشبش نصاب سے خارج
بش پر نظم کتاب میں موجود ، نصاب سے خارج
اسی بارے میں
’اماں جی‘ نصابی کتابوں میں
30 November, 2005 | پاکستان
متنازع نظم پر بحث جاری
07 December, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد