مزید 12 بگٹیوں نے ہتھیار ڈال دیئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بگٹی قبیلے کی دو ذیلی شاخوں کے معتبرین نے اپنے چھ سو ساتھیوں سمیت حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ادھر مسلح بگٹی قبائلیوں کا کہنا ہے ان کے پاس پہاڑوں پر مزید لوگ آرہے ہیں۔ ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پھیلاوگ میں مسوری قبیلے کے وڈیرہ خان محمد مسوری اور لوکانی بخشانی قبیلے کے کالو خان نے صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی کی موجودگی میں حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر بارہ مسلح افراد نے اسلحہ ڈالا۔ وڈیرہ خان محمد مسوری اور کالو خان نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ علاقے کی ترقی کے لیے حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سے پہلے نواب اکبر بگٹی کے ساتھ تھے اور اس وقت بھی علاقے کی ترقی چاہتے تھے۔ وڈیرہ خان محمد نے کہا کہ ان کا ایک بیٹا پاکستان آرمی میں ملازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے چھ سو ساتھوں کے ہمراہ آئے ہیں۔ ان میں بارہ مسلح تھے جب کہ بیشترگزشتہ سال دسمبر میں جب ڈیرہ بگٹی میں جھڑپیں شروع ہوئیں تو قریبی علاقوں کو نقل مکانی کر گئے تھے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی نے کہا کہ وڈیرہ خان محمد کو نواب اکبر بگٹی کے حلقے میں کافی اہمیت حاصل تھی۔ یاد رہے گزشتہ روز مسلح بگٹی قبائلیوں کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ حکومت نے پراپیگنڈہ مہم شروع کر رکھی ہے۔ ڈیرہ بگٹی سے نقل مکانی کرنے والے اور صوبے کے دیگر علاقوں سے کئی لوگ پہاڑوں پر ان کے پاس آرہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پہاڑوں پر اب بھی ہزاروں لوگ موجود ہیں جو اپنے حق کے لیے لڑ رہے ہیں۔ | اسی بارے میں ڈیرہ بگٹی، کچھ افراد کی واپسی08 May, 2006 | پاکستان بلوچ رہنما ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر30 April, 2006 | پاکستان بگٹی اور مینگل پر پابندی29 April, 2006 | پاکستان ’ہمارے نہیں، جرائم پیشہ ہیں‘09 April, 2006 | پاکستان برہمداغ اور آغا شاہد کیلیے وزارتیں28 March, 2006 | پاکستان رنگ بدلتا ہے آسماں کیسے کیسے!27 March, 2006 | پاکستان کڑی حفاظت میں بگٹیوں کی واپسی26 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||