BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 09 July, 2006, 11:25 GMT 16:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شندور پولو: چترال کی جیت

پولو کے میچ کا ایک منظر
ہر سال شندور کے مقام پر چترال اور گلگت کی پولو ٹیمیں مد مقابل ہوتی ہیں
دنیا کے بلند ترین پولوگراؤنڈ شندور میں ہزاروں تماشائیوں کی موجودگی میں ضلع چترال نے روایتی حریف گلگت کو سات کے مقابلے میں نو گولوں سے شکست دے دی۔

اس دلچسپ کھیل کے خاتمے کے ساتھ ہی شندور کا سہ روز میلہ بھی اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ فائنل مقابلے میں صدر جنرل پرویز مشرف، ان کے صاحبزادے اور غیرملکی سیاحوں اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔

روایتی مقامی موسیقی کی آواز کے سروں میں کھیل کا آغاز ہوا تو دونوں ٹیموں نے بڑھ چڑھ کر حملے کیئے لیکن مقررہ وقت میں مقابلہ سات سات گولوں سے برابر تھا۔ میچ کا فیصلہ اضافی بیس منٹ میں ہوا جب چترال کے رضاخان نے اپنی ٹیم کی جانب سے آٹھواں اور نواں گول کرکے میچ کو اپنے حق میں موڑ لیا۔

صدر نے اس موقع پر فاتح ٹیم کے لیئے پچاس ہزار جبکہ ہارنے والے ٹیم کے لیئے پچیس ہزار روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا۔

صدر نے اپنی تقریر میں چترال سے گلگت سڑک کو پختہ کرنے سمیت کئی ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ شندور میں کسی قسم کی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی تاکہ یہ علاقہ اپنی قدرتی خوبصورتی برقرار رکھ سکے۔

ہر سال ساڑھے تین ہزار فٹ کی بلندی پر شندور کے مقام پر چترال اور گلگت کے اضلاع کی پولو ٹیمیں مد مقابل ہوتی ہیں۔ اونچے برف پوش پہاڑوں اور نیلی شفاف جھیل کے کنارے ایک بڑے سے میدان میں یہ مقابلے ہوتے ہیں۔

اسی بارے میں
گلگت چینی مال کی گزر گاہ
26 September, 2005 | پاکستان
گلگت والوں کی باتیں
25 September, 2005 | پاکستان
چترال کا حسن گہنا گیا
07 June, 2004 | پاکستان
جشن چترال شروع نہ ہو سکا
16 September, 2004 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد