BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 05 May, 2006, 07:36 GMT 12:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’حکومت کا رویہ بدل گیا ہے‘

مختار مائی
پاکستان میں عورتوں پر تشدد کے خلاف مزاحمت کے بنی ہوئی علامت مختار مائی نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی حکومت کی جانب سے انکے ساتھ بدلے ہوئے رویے کو ’اچھی تبدیلی‘ قرار دیا ہے-

مختار مائی نے یہ بات جمعرات کی شام نیو یارک سے بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے ٹیلیفون پر بات چیت میں کہی۔

اپنی بات چیت میں مختار مائی نے کہا کہ امریکہ کا انکا یہ تیسرا دورہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ کامیاب رہا ہے کیونکہ اس میں انکی ملاقات پاکستانی کمیونٹی کے بہت سے افراد سے ہوئي ہے-

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتی کہ حکومت پاکستان کی جانب سے انکے دورے کے دوران پروٹوکول اور واشنگٹن میں انکے اعزاز میں استقبالیہ دینے کی تبدیلی کیسے آئي لیکن وہ اسے نہایت ہی خوش آئند سمـجھتی ہیں اور بقول انکے ’وہ بھی اپنے ہی پاکستانی ہیں۔‘

 گزشتہ جنوری میں اقوام متحدہ میں سیکرٹری کے دفتر نے مختار مائی کا پروگرام یو این کی عمارت میں پاکستانی مشن کے مبینہ ایما پر منسوخ کردیا تھا کیونکہ اس دن اور اسی وقت اقوام متحدہ کی عمارت میں وزیر اعظم شوکت عزیز کی پریس کانفرنس بھی ہو رہی تھی

یاد رہے کہ گزشتہ جنوری میں اقوام متحدہ میں سیکرٹری کے دفتر نے مختار مائی کا پروگرام یو این کی عمارت میں پاکستانی مشن کے مبینہ ایما پر منسوخ کردیا تھا کیونکہ اس دن اور اسی وقت اقوام متحدہ کی عمارت میں وزیر اعظم شوکت عزیز کی پریس کانفرنس بھی ہو رہی تھی- حکومت پاکستان کے مائی کے پروگرام کے خلاف ایسے اقدام کی امریکی میڈیا اور غیر سرکاری تنظیموں کے حلقوں میں بڑی سبکی ہوئی تھی-

بدھ کی دوپہر اپنی بات چیت سے قبل مختار مائی نے نیویارک میں جریدہ ’ٹائم‘ کے دفاتر کا دورہ بھی کیا اور وہاں ایڈیٹروں سے انکی بات چیت بھی رہی-

بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اب پورے پاکستان میں عورتوں پر تشدد کی صورتحال کے بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتیں لیکن، بقول انکے میراوالا میں عورتوں پر تشدد اور مار پیٹ کے واقعات میں کمی ہوئی ہے-

مزید سوالات کے جوابات کے لیئے انہوں نے کہا کہ انکے جوابات انکی سیکرٹری اور دوست نسیم سے پوچھے جا سکتے ہیں- نسیم نے مختار مائی کے حالیہ دورہ امریکہ کے پروگراموں کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ بوسٹن میں مختار مائی کے اعزاز میں پاکستانی ڈاکٹروں نے ایک استقبالیہ دیا جس میں پاکستانی سینیٹ کے چیرمیئن محمد میاں سومرو اورمختار مائی ایک ساتھ شریک ہوئے۔

مختار مائی کے گذشتہ دو امریکی دوروں کے دوران میزبان تنظیم ’انا‘ رہی تھی لیکن حالیہ دورے کے بارے میں نسیم نے بتایا کہ اس بار انکے کوئی ایک میزبان نہیں-

مختاراں مائی یہ کایا پلٹ کیسے؟
پاکستانی حکام کی جانب سے مختاراں کی آؤ بھگت
مختار مائیمائی کا اعزاز
مختار مائی ’گلیمر ایوارڈ‘ کے لیے منتخب
اسی بارے میں
زیادتی کا بدلہ سکول بنا کر
07 December, 2004 | پاکستان
مختار مائی کا انٹرویو
03 November, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد