جوہری مذاکرات: مثبت ماحول | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور بھارت نے کہا کہ جوہری اور روایتی ہتھیاروں کے حوالے سے اعتماد کی بحالی کے اقدامات پر مذاکرات مثبت ماحول میں چل رہے ہیں۔ اسلام آباد میں جاری دو طرفہ مذاکرات کے پہلے روز بدھ کو فریقین نے کہا ہے کہ مختلف تجاویز پر بحث ہوئی ہے۔ بھارتی وفد کی قیادت ان کی وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری کے سی سنگھ جب کہ پاکستانی وفد کی قیادت طارق عثمان حیدر کر رہے ہیں اور وفود میں خارجہ اور دفاع کی وزارتوں کے سینیئر حکام بھی شامل ہیں۔ مزید بات چیت بدھ کو ہو گی جس بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری ہوگا۔ جب کہ دونوں ممالک کے نمائندوں میں روایتی اسلحہ کے متعلق اعتماد کی بحالی کے اقدامات پر بات چیت جمعرات کو ہو گی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ’جوہری حادثات کے خطرات کم کرنے اور جوہری اسلحہ کے غیر قانونی استعمال، کو روکنے کے بارے میں معاہدے کے مسودے پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور اس ضمن میں پیش رفت بھی ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق بات چیت کے دوران پاکستان کی جانب سے پیش کردہ ’سٹریٹیجک ریسٹرینٹ رجیم‘ اور سمندری کے معاہدے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ تاہم اس تجویز کے بارے میں پیش رفت کے متعلق ان کا کہنا ہے کہ مشترکہ بیان کے بعد ہی اصل صورتحال کا اندازہ ہوسکے گا۔ مہمان وفد نے منگل کو وزیر مملکت برائے خارجہ مخدوم خسرو بختیار سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک میں جامع مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے اعتماد کی بحالی کے اقدامات ضروری ہیں۔ واضح رہے کہ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ میں پیر کو بتایا تھا کہ پاکستان اس بات چیت میں نئی تجاویز بھارتی وفد کے سامنے غور کے لیے رکھےگا تاہم انہوں نے ان تجاویز کی تفصیلات نہیں بتائیں تھیں۔ اس بات چیت کے تیسرے دور میں گزشتہ برس دونوں ممالک نے بیلسٹک میزائل کے تجربوں کی پہلے سے ایک دوسرے کو آگاہی کے معاہدے اور جوہری معاملات پر فوری رابطوں کے لیے ہاٹ لائن قائم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ | اسی بارے میں وولر بیراج پر مذاکرات مؤخر17 April, 2006 | پاکستان انڈیا پاکستان بات سفارشات پر ختم22 March, 2006 | پاکستان پاکستان: کروز میزائل کا تجربہ21 March, 2006 | پاکستان پاک بھارت، جوہری فہرستوں کا تبادلہ01 January, 2006 | پاکستان جوہری بجلی کے پلانٹ پر کام شروع28 December, 2005 | پاکستان تمام نکات پر اتفاق، اعلامیہ جاری02 September, 2005 | پاکستان جوہری امور، پاک بھارت مذاکرات05 August, 2005 | پاکستان جوہری امور پر پاک بھارت اعتماد سازی06 August, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||