BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 24 April, 2006, 02:32 GMT 07:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نواز، بےنظیر ملاقات آج ہوگی
 نواز شریف اور بینظیر بھٹو
میاں شہباز شریف کے مطابق لندن کی ملاقات، جدہ میں ہونے والی بات چیت کا تسلسل
پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو اور مسلم لیگ نواز گروپ کے قائد میاں نواز شریف کے درمیان لندن میں پیر کو ملاقات ہو رہی ہے جس میں پاکستان کی سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

دونوں سابق وزرائے اعظم جو جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں پہلے بھی ایک بار جدہ میں ملاقات کر چکے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کی یہ دوسری ملاقات ہوگی جس کے لیئے پچھلے کچھ عرصے سے ایلچی مسلسل کوشش میں تھے۔

میاں نواز شریف کے بھائی میاں شہباز شریف نے اس ملاقات کے تناظر میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کے درمیان بات چیت در اصل جدہ ملاقات کا ایک تسلسل ہے۔

میاں نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کے درمیان ملاقات کے بعد میاں شہباز شریف بے نظیر سے ملنے کے لیئے دوبئی گئے تھے جس میں اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ دونوں سابق وزرائے اعظم کے مابین ایک اور ملاقات ہونی چاہیئے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیر کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنما آئندہ انتخابات، پاکستان میں جمہوریت کے قیام، بقول ان کے جھوٹی جمہوریت کے خاتمے اور قانون اور آئین کی بالا دستی کے لیئے مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کریں گے۔

بینظیر نواز ملاقات
جدہ میں ہونے والی ملاقات میں آصف علی زرداری نے بھی شرکت کی تھی

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا دنوں رہنماؤں میں سے کوئی بھی پاکستان واپس جارہا ہے تو میاں شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ہی وطن جانا چاہتے ہیں لیکن انہیں روکا جا رہا ہے۔ ان نے دو ہزار چار میں اپنے وطن واپسی کے سفر کے حوالہ دیا اور کہا کہ انہیں ’ظالمانہ انداز سے‘ پاکستان سے واپس بھیج دیا گیا تھا۔‘

پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان پرویز رشید کے مطابق ملاقات میاں نواز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگی۔

پی پی پی کے پارلیمانی صدر مخدوم امین فہیم جو ان دنوں لندن میں ہیں بینظیر کی مصروفیات کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

درین اثناء پیپلز پارٹی کے ترجمان نے پاکستانی فوجی حکومت کی جانب سے برطانیہ میں بینظیر کی سرگرمیوں کی ٹوہ لینے کے لیے لندن میں مبینہ جال بچھانے کی مذمت کی ہے۔

ترجمان کا کہنا کہ مشرف حکومت کے لوگوں نے ہیتھرو کے ہوائی اڈے پر بے نظیر کی آمد کی تصاویر بنائیں اور ان کا تعاقب بھی کیا۔

ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فوجی حکومت اس امکان سے ہی پریشان ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں فوجی آمریت کے خلاف متحد ہو رہی ہیں۔

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو سنیچر کو صبح امریکہ جاتے ہوئے مختصر قیام کے لیے لندن پہنچیں جہاں وہ اپنی پارٹی کے کچھ امور بھی نمٹائیں گی۔

بے نظیر بھٹو میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد پارٹی رہنماؤں سے بات چیت کریں گی اور لندن کا مختصر دورہ مکمل کر کے اپنے شوہر سینیٹر آصف زرداری سے ملنے کے لیے امریکہ روانہ ہوں گی۔

اسی بارے میں
چارٹرآف ڈیموکریسی پراتفاق
10 February, 2005 | پاکستان
زرداری دبئی چلے گئے
30 December, 2004 | پاکستان
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد