نواز بینظیرملاقات چند روز میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اپنے شوہر آصف علی زرداری کے ہمراہ رواں ہفتے میاں نواز شریف سے ملاقات کرنے والی ہیں۔ آصف علی زرداری نے دبئی سے فون پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بدھ کے روز عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب جا رہے ہیں اور اس دوران میاں نواز شریف سے تفصیلی ملاقات کریں گے۔ بینظیر بھٹو اور نواز شریف دونوں پاکستان کے دو دو بار وزیراعظم رہ چکے ہیں اور ملک سے باہر زندگی گزار رہے ہیں۔ دونوں ماضی میں ایک دوسرے کے سیاسی مخالف رہ چکے ہیں لیکن ان دنوں دونوں کی جماعتیں ’اتحاد برائے بحالی جمہوریت‘ کے پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوکر حزب اختلاف کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ آصف زرداری کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز پاکستان کی بڑی سیاسی قوتیں ہیں اور ان کے سربراہان ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لے کر مستقبل کے بارے میں لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ امکان ہے کہ نواز بینظیر ملاقات کے دوران دو ماہ بعد ملک میں مجوزہ بلدیاتی انتخابات کے دوران سیاسی تعاون کے معاملے پر بھی بات چیت کریں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||