BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 January, 2005, 04:14 GMT 09:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
1973 کا آئین ایک پوائنٹ ایجنڈا
ایک نکاتی ایجنڈا
حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے 73 کے آئین کی اصل صورت میں بحالی سے اتفاق کیا ہے
جدہ میں حزب اختلاف کی ملاقاتوں سے یہ محسوس کیا جا رہا ہے کہ 73 کے آئین کی اصل صورت میں بحالی اپوزیشن اتحاد کا واحد نکتہ بن سکتی ہے۔

جدہ میں متحدہ مجلسِ عمل اور جمعیت ِ علمائے اسلام کے رہنماؤں مولانا فضل الرحمٰن اور حافظ حسین احمد نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

ان سے پہلے جماعتِ اسلامی اور متحدہ مجلسِ عمل کے رہنما قاضی حسین احمد نے بھی جدہ ہی میں نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔

ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں مسلم لیگ نواز کے رہنما چوہدری نثار بھی شریک تھے۔

ایم ایم اے کے پارلیمانی لیڈر حافظ حسین احمد نے اس ملاقات کے بعد بی بی سی کے وسعت اللہ خان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ 1973 کے دستور کو اس کے اصل شکل میں بحال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ 73 کے آئین میں زیڈ اس بھٹو، ضیا الحق، بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور اب پرویز مشرف کے دور میں جس قدر بھی ترمیم کی گئی ہیں، جن میں سترہویں ترمیم بھی شامل ہے ختم کی جائیں گی اور آئین کو اصل صورت میں بحال کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کے اس سلسلے میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ اس حوالے سے اے آر ڈی کے اس کمیٹی میں جس راجہ ظفر الحق اور مخدوم امین فہیم، مولنا فضل الرحمٰن اور خود حافظ حسین احمد بھی شامل ہیں مزید ایک ایک اور نمائندہ شامل کیا جائے گا۔

نواز شریف
نواز شریف 1973 کے آئین کی گئی تمام ترامیم ختم کرنے پر آمادہ ہیں

انہوں کہا ہے کہ ان کی اور چوہدری نثار کی یہ ذمہ داری لگائی گئی ہے کہ وہ ایم آر ڈی اور ایم ایم اے کی دوسری جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایم ایم اے کی سپریم کونسل نے کارروان کے حوالے سے جو فیصلے کیے ہیں اور جو اس حوالے سے کرے گی نواز شریف اس کی حمایت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ لائحہ عمل کی کوشش کی جائے گی اور سب لوگوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ اس سلسلے میں چوہدری نثار بھی دو ایک روز میں پاکستان کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔

اس سوال کے جواب میں کے اگر دوسری جماعتیں ایم ایم اے کے ساتھ شامل نہ ہوئیں تو کیا مسلم لیگ نون اور ایم ایم اے مل کر تحریک چلائیں گی؟

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے یہ تاثر دیا ہے کہ وہ اس حوالے سے پہلے بھی حمایت کرتی رہی ہے اور اب بھی کرے گی۔

پاکستانی سیاست میں نئی صف بندی کے حوالے سےملاقاتوں کو کے بارے میں کیے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ نظریاتی طور پر صف بندی کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں ایسے کئی مواقع آئے جن پر مسلم لیگ نون نے نظریاتی طور پر ایم ایم اے کا ساتھ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے حوالے سے سب کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھنا ہو گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد