BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 March, 2004, 14:08 GMT 19:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’آئین توڑنے کے خلاف ٹریبیونل‘

لاہور ہائی کورٹ
لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور دوسری وکلا تنظیموں کے نمائندوں نے اعلان کیا ہے کہ ماضی میں آئین توڑنے والوں کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کرنے کے لیے سینئر قانون دانوں کا ایک ٹریبیونل قائم کریں گے۔

آئین کا آرٹیکل چھ دستور توڑنے کو بغاوت قرار دیتا ہے اور اس کی سزا موت ہے۔

بدھ کو لاہور میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احمد اویس ، پاکستان بار کونسل کی مجلس عاملہ کے چئیرمین کاظم خان اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر حامد خان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

وکلا تنظیموں کے ان رہنماؤں نے اعلان کیا کہ ایل ایف او کے خلاف ان کی جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی کیونکہ ملک میں آئین کی حکمرانی بحال نہیں ہوئی ہے اور پارلیمینٹ بااختیار اور عدلیہ آزاد نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ فرد واحد کے بنائے ہوئے ایل ایف او کو آئین کا حصہ تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

احمد اویس نے اعلان کیا کہ ایل ایف او کے خلاف جدوجہد کرنے والی جوائنٹ ایکشن کمیٹی تازہ مینڈیٹ لینے کے لیے بیس مارچ کو پورے پاکستان سے وکلاء کے نمائندوں کا کنوینشن لاہور میں منعقد کریں گے۔

ایسوسی یشن کے صدر احمد اویس نے کہا کہ اس کنوینش کے ایجنڈے میں یہ بات بھی شامل ہوگی کہ جن لوگوں نے آئین کو توڑا ان کے خلاف دستور کے آرٹیکل چھ کے تحت کاروائی کی جاۓ۔

انھوں نے کہا کہ اس نکتہ پر کنونشن کے فورا بعد وکلاء کی گرینڈ اسمبلی بلائی جاۓ گی جو سینئر قانون دانوں پر مشتمل ایک ٹریبیونل قائم کرے گی۔ یہ ٹریبیونل آئین توڑنے والوں پر فرد جرم عائد کرے گا اور بتائے گا کہ ان پر کیا الزامات ہیں اور ذمہ داران کون ہیں۔

احمد اویس نے کہا کہ آئین توڑنے والوں میں جرنیل، سیاستدان اور عدلیہ کے ارکان شامل رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان کی تجویز ہے کہ ٹریبینول کی کاروائی یورپی یونین، دولت مشترکہ اور سارک ملکوں کے مبصرین بھی دیکھیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد