نواز ’ترلے‘ کر کے باہر گئے: مشرف | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر مشرف نے کہا کہ سابق وزراء اعظم بینظیر بھٹو اور نواز شریف اپنی مرضی سے ملک سے باہر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو واپس آنے نہیں دیا جائے گا جبکہ بینظیر بھٹو کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے ملک واپس نہیں آ رہیں۔ صدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف رو رو کر اور ’ترلے‘ کر کے ملک سے باہر گئے تھے۔ جبکہ بینظیر بھٹو کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے باہر گئی تھی۔ صدر نے کہا کہ بینظیر ہر دفعہ کہتی ہیں کہ وہ فلاں وقت آ رہی ہیں مگروہ اپنی مرضی سے ملک سے باہر رہ رہی ہیں۔ صدرجنرل پرویز مشرف نے بلوچستان کےحالیہ واقعات کے بارے میں خبردار کیا ہے کہ صوبے میں تخریب کاری کرنے والے باز آ جائیں ورنہ ان کا انجام بہت برا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ 1970 والا وقت نہیں ہے کہ تخریب کار پہاڑوں میں چھپ جائیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو میں (جو منگل کی شب ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا) صدر مشرف نے کہا کہ ’ان لوگوں کو پتہ بھی نہیں چلے گا کہ ان کو کس چیز سے مارا گیا ہے‘۔ کالاباغ ڈیم کے متعلق صدر نے کہا کہ یہ منصوبہ مؤخر نہیں کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے پر وہ تکنیکی کمیٹی کی رپورٹ کے منتظر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں سندھ اور سرحد کے اعتراضات دور کئے جائیں گے۔ صدر مشرف کا کہنا ہے کہ کالا باغ ڈیم بننے سے سب سے زیادہ فائدہ سندھ کو ہو گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||