گجرات: ایک ہی خاندان کے 7 قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گجرات میں مبینہ طور پر دیرینہ دشمنی کی بنا پر ایک ہی خاندان کے سات افراد کو قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کی یہ واردات اتوار کی شب گجرات سے چالیس کلومیٹر دور مغرب میں کالو ساہی گاؤں میں ہوئی۔ ڈنگہ تھانہ کی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے کلاشنکوف اور بندوقوں سے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے سربراہ، اس کی بیوی، دو بیٹوں اور تین بیٹیوں کو ہلاک اور تین کو زخمی کردیا۔ جو لوگ ہلاک ہوئے ہیں ان میں عمر حیات، اس کی بیوی شفقت نسیم، چھ سالہ بیٹا علی حسن، تین سالہ شاہد رضا، چودہ سالہ ادیبہ نورین، بارہ سالہ ثنا اور آٹھ سالہ اُم رحمان شامل ہیں۔ زخمیوں میں انیس سالہ اشاں، گیارہ سالہ فروا اور نو سالہ بیٹا عمر فاروق شامل ہیں۔ پولیس نے چونتیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جس میں قتل کا مشورہ دینے کے الزام میں چھ عورتیں بھی نامزد ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے چند ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تھانہ ڈنگہ کی پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال سولہ اپریل کو مقتول عمر حیات وغیرہ نے مبینہ طور پر ملزم اسلم کے بھائی ایوب کو قتل کردیا تھا جس کے جواب میں ملزمان نے مبینہ طور پر عین اسی روز ملزم کے خاندان کے سات افراد ہلاک کردیے۔ وسطی پنجاب میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر اکثر قتل کی وارداتیں ہوتی رہتی ہیں۔ چند ہفتہ پہلے انتیس مارچ کو وسطی پنجاب میں ہی گوجرانوالہ کے قریب ایمن آباد کے ایک گاؤں میں ایک ہی خاندان کے سات افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں سگے بھائی پولیس کے ہاتھوں قتل 19 January, 2005 | پاکستان ایک ہی خاندان کے سات افراد قتل24 January, 2005 | پاکستان ایک ہی خاندان کے چار افراد قتل01 October, 2004 | پاکستان کراچی: مذہبی رہنماء کا قتل09 July, 2005 | پاکستان برطانوی بیوی کے قتل کا چالان پیش15 August, 2005 | پاکستان لاہور میں پانچ افراد قتل04 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||