لاہور میں پانچ افراد قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور میں کار میں سوار پانچ افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ فائرنگ سے دو راہ گیر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شاہ نور سٹوڈیو سے ایک کلومیٹر دور ملتان روڈ پر ایک چلتی کار پر فائرنگ کی گئی۔ کار بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر رک گئی۔ فائرنگ سے کارمیں سوار تین افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دو افراد ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں لاہور کے شمال میں واقع قصبے شکرگڑھ کی ایک یونین کونسل کے ناظم چودھری افضل بھی شامل ہیں۔ دیگر ہلاک ہونے والوں میں کار کا ڈرائیور شاہد، ظفر خان،عبدالرؤف اور مقبول شامل ہیں۔ حملہ آوروں کی فائرنگ کی زد میں آ کر دو راہ گیر بھی زخمی ہوگئے۔ لاہور کے شعبہ تفتیش کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس چوہدری شفقات احمد نے کہا ہے کہ بظاہر قتل کی واردات دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے اور پولیس کی ایک ٹیم شکرگڑھ روانہ کر دی گئی ہے۔ پنجاب میں ہر سال دیرینہ دشمنی کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کو قتل کر دیا جاتا ہے۔ | اسی بارے میں پاکستان: ’7 سال میں 66 ہزار قتل‘26 April, 2005 | پاکستان لاہور میں قتل کے پُراسرار واقعات04 July, 2005 | پاکستان لاہور میں پراسرار قتل09 July, 2005 | پاکستان ماموں کے قتل کے بدلے میں چودہ قتل19 July, 2005 | پاکستان غیرت کے نام پر پانچ افراد قتل15 August, 2005 | پاکستان بیوی کے قاتل کو پچیس سال قید28 September, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||